رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کے دھرم جے گڑھ جنگل کے علاقہ میں گاؤں چہکی مار میں ایک جنگلی ہاتھی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد جنگل کا عملہ جانچ میں لگ گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق ضلع کے دھرم جے گڑھ جنگل جنگلات کی ڈویژن کے تحت جنگلی علاقہ بنہر بیٹ میں ایک ہاتھی کی لاش ملی۔ لاش ملنے سے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ گاؤں والوں کی اطلاع کے مطابق فاریسٹ محکمہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگے کی کاررائی میں لگ گئی ہے۔ جنگلاتی محکمہ کے مطابق مرنے والے ہاتھی کی عمر قریب 5 سے 6 سال ہے۔ کل رات ہی جنگلی ہاتھی کی موت ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ جنگلی ہاتھی کی موت کی وجہوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پوسٹ مارٹم آنے کے بعد ہی ہاتھی کے موت کی وجوہات کا پتہ سکے گا۔ علاقہ میں تقریبا 40 سے زیادہ جنگلی ہاتھیوں کی آمد رفت ہوئی ہے۔
گاؤں والے جنگلی ہاتھیوں کے ڈر سے مسلسل دہشت میں رہتے ہیں ۔ مردہ ہاتھی کے آس پاس کی جگہ کو فاریسٹ محکمہ نے سیل کرکے جنگلات کا محکمہ معاملے کی جانچ میں لگ گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس قبل 16 اپریل کو اڈیشہ کے نرسنگھ پور کے تحت نواگڑھ بلاک کے گھنے جنگل میں ایک ہاتھی کی موت ہو گئی تھی۔ محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھا کہ ہاتھی کی موت شدید گرمی اور پانی کی کمی کے باعث ہوئی۔ نرسنگھ پور ایسٹ فارسٹ ڈیویژن آفیسر سریش راوت نے بتایا کہ ایک ہاتھی کی موت کا معاملہ سامنے آیا۔ ہاتھی کی عمر 2.5 سے 3 سال کے لگ بھگ تھی۔ ہاتھی شدید گرمی اور پینے کے پانی کی کمی کے باعث مر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Elephants Died in Tamil Nadu تمل ناڈو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے تین ہاتھیوں کی موت
یو این آئی