ضلع مین پیٹ میں واقع پولیس تربیتی مرکز میں 140 محافظوں کو 13 ماہ کی خصوصی تربیت دی گئی ۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس تربیت یافتہ 140 محافظوں میں 35 ایسے محافظ ہیں جو کبھی ہارڈ کور ماؤنواز ہوا کرتے تھے۔
حکومت کے 'نکسل انمولن پروگرام' کے تحت انہوں نے تشدد کے راستہ سے منھ موڑ کر نہ صرف یہ کہ قومی دھارا میں شمولیت اختیار کی بلکہ خاکی وردی زیب تن کر کے ملک اور ریاست کی خدمت اور اس کی حفاظت کا بھی عہد لیا ہے ۔
مینپیٹ پی ٹی ایس کے پانچویں تربیتی پروگرام میں 140 لوگوں تربیت دی گئی۔ اور ان 140 میں سے 35 ایسے پو لیس اہلکار ہیں جو کبھی ہارڈ کور نکسلی ہوا کرتے تھے۔
مگر اب انہیں یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ نکسلی انہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کو غلط راہ پر لے جا رہے تھے، اس کے بعد ان لو گوں نے پو لیس کے ساتھ مل کر نکسلیوں کے خلا ف مورچہ کھولنےکا ذہن بنایا۔
ای ٹی وی بھارت نے ان نئے تربیت یافتہ محافظوں سے بات چیت بھی کی جو پہلے نکسلی سرگرمیوں کا حصہ ہوا کر تے تھے۔
اس خصوصی بات چیت میں ان لوگوں نے اپنے درد اور اپنی زندگی میں آئی تبدیلی کے سلسلے میں بات کی۔
واضح رہے کہ 13 ماہ کے اس تربیت میں پولیس اہلکاروں کو نہ صرف جسمانی تربیت دی جاتی ہے بلکہ انہیں مختلف سماجی مضامین کی تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔
13 مہینے میں ان مضامین میں شاندار مظاہرہ کرنے والوں کو خصوصی اعزازات سے بھی نوزا جا تا ہے۔
مینپیٹ پولیس تربیتی مرکز کے پانچویں تربیتی تقریب کے موقع پر 13 ماہ میں مختلف مضامین کئی پولیس اہلکار نے شاندار مظاہرہ کیا۔
سماجی علوم مضمون میں بہتر مظاہرہ کرنے والے سدھارت پاٹھک، انتظامی امو ر کے مضمون کے لئے روشن کمار ، پولیس انتطامیہ امور کے لئے مسکان دوبے ، پولیس سائنس تربیتی مضمون کے لئے روشن کمار راتھوڑ ، جرائم جنسی زیادتی اور دہشت گردی کمپیوٹر سائیبر کرائم اور انگریزی زبان چھتیس گڑھ کے شہید مضمون کے لئے پنکج پٹیل ، ڈولری زبان کے لئے مونا رانہ ، مکیسٹری فائرنگ کے لئے متھلیش ساہو، آوٹ ڈورپریڈ آسٹری پریڈ کمانڈرکے لئے منوہر لال شرما ، پریڈ کمانڈر کے لئے آشیش نسچل ترکی کو اعزازات سے نوازاگیا۔اعزازات سے نوازےگئے یہ وہ پولیس اہلکار ہیں جو تین ماہ کے سخت تربیتی مراحل کے دوران ان مضامین میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
ریا ست بھر میں پولیس تربیتی مر کز میں نئے تربیت پانےوالوں کو مختلف طرح کی تربیت دی جاتی ہےاور یہ تربیت پولیس میں شامل ہونے کے بعد پولیس کے ذریعہ مختلف مواقع پر دیا جا تی ہے ۔
تربیتی مرکز میں تربیت زیر تربیت لو گوں کو 13 ماہ تک سخت تربیتی مراحل سے گذرنا پڑتاہے۔ تاکہ وہ سماج میں پیش آنے والے سنگین صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب ہو سکے ۔
اس کے ساتھ یہاں سماجی علوم کی بھی تعلیم دی جاتی ہے ۔تاکہ یہ پولیس اور سماج کے درمیان بہتر رابطہ بنانے کامیاب رہیں اور احسن طریقے سےاپنے فرائض کو انجام دیں۔