ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: 27 ماؤ نوازوں کی خود سپردگی - Naxal rebels surrender in Chhattisgarh

چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڑہ میں آج 20 ماؤنوازوں نے ہتھیار ڈال دیئے جن میں سے پانچ پر نقد انعامات کا اعلان کیا گیا تھا۔

27 Naxal rebels surrender in Chhattisgarh
چھتیس گڑھ: 27 ماؤ نوازوں نے ہتھیار ڈال دیئے
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 8:03 PM IST

دانتے واڑہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشک پلاوا نے بتایا کہ ماؤنواز نظریہ سے مایوس 27 نکسلائٹز نے پولیس کی جانب سے چلائی گئی مہم ’لون وراتو‘ (اپنے گھر واپس) کے چلتے خود کو قانون کے حوالہ کردیا۔

27 ماؤنوازوں نے آج ضلع کے بارسور تھانے میں سینئر پولیس و سی آر پی ایف عہدیداروں کے سامنے پیش ہوکر اپنے ہتھیار حوالے کردیئے۔ نکسلیوں کی بازآباد کاری کےلیے جاریہ سال جون میں شروع کی گئی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک 177 ماؤنوازوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔

ابھیشیک پلاوا نے کہا کہ آج 6 خواتین سمیت 27 نکسلائٹز نے بارسور تھانے میں اعلیٰ پولیس و سی آر پی ایف کے عہدیداروں کے روبرو سرینڈر کردیا۔

انہوں نے سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر سرینڈر کئے گئے ماؤنوازوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ ’11 کا تعلق گفا گاؤں سے، 7 کا تعلق بیدما سے، 5 کا مانگنار اور 3 کا تعلق ہتاواڑا سے ہے‘۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے پانچ ماؤنوازوں کے سروں پر ایک ایک لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.