ETV Bharat / state

Timber Smugglers Arrested in Budgam: بڈگام میں عمارتی لکڑی ضبط، سات اسمگلر گرفتار - بڈگام سبز سونے کی لوٹ

بڈگام پولیس نے 36مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کرکے سات اسمگلروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ Illicit Timber Seized in Budgam

بڈگام میں عمارتی لکڑی ضبط، سات اسمگلر گرفتار

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 6:15 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی طور جنگلات سے کاٹی گئی لکڑی کو ضبط کرکے اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بیروہ کو ذرائع سے سبز سونے کی اسمگلنگ کے حوالہ سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے بونہامہ کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کیا۔

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ پر چیکنگ کے دران انہوں نے ایک گاڑی زیر کی رجسٹریشن نمبر JK04H-2155 کو صبح قریب پانچ بجے روک کر اس کی تلاشی لی۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں جنگل سے کاٹی گئی 36مکعب فٹ دیودار کی لکڑی برآمد کی گئی۔ بڈگام پولیس نے ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار سات افراد کو حراست میں لیکر لکڑی اور گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔

مزید پڑھیں: کولگام میں لکڑی اسمگلر گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 18/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ بڈگام پولیس نے عوام سے سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کارروائی میں شامل ہونے اور ان افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ سبز سونے کی لوٹ میں شامل کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔ قبل ازیں جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو شمالی کشمیر میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عمارتی لکڑی ضبط کرکے اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.