ETV Bharat / state

'پنچایتی راج نظام زمینی سطح پر لاگو نہیں'

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں پنچایتی راج نظام تو لایا مگر اسے زمینی سطح پر پوری طرح لاگو نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار خیال جموں و کشمیر لوکل باڈیز پنچ سرپنچ ایسو سی ایشن نے کیا۔

press-conference-on-panchayati-raj-system-in-budgam
پنچایتی راج نظام کو لے کر بڈگام میں پریس کانفرنس
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 11:15 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آل جموں و کشمیر لوکل باڈیز پنچ سرپنچ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سرکاری افسران کی لاپروائی کی وجہ سے پنچایت راج نظام پوری طرح سے لاگو نہیں ہورہا ہے۔

پنچایتی راج نظام کو لے کر بڈگام میں پریس کانفرنس

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی حوصلہ افزائی رکھنے والے کچھ افسران اس پنچایتی راج سسٹم کو جان بوجھ کر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افسران پنچ سرپنچوں کو اچھی طرح کام نہیں کرنے دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے افسران اپنے اثر و رسوخ کے لوگوں کے ساتھ ہی کام کرتے ہیں اور باقیوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ افسران قانون کو بالائے طاق رکھ کر اپنے من کے تحت کام کر رہے ہیں۔

پنچ سرپنچ ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ ہمارے کچھ بی ڈی سیز پر رشوت خوری کا الزام بھی لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی کاروائی ہونی چاہیے اور جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ یہاں جو کئی برسوں بعد پنچایت راج سسٹم لاگو ہوا ہے یہ ختم نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.