ETV Bharat / state

مُج پتھری: لکڑی سے بنے ٹوائلٹس کا استعمال کرنے والا علاقہ - Jk latest news

سنہ 2014 میں متعارف کی گئی سوچھ بھارت مشن اسکیم سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔ تاہم وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب حلقے کے مُج پتھری علاقے کے لوگوں کو اس اسکیم سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔

مُج پتھری: لکڑی سے بنے ٹوائلٹس کا استعمال کرنے والا یہ علاقہ

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 6:46 PM IST

Updated : Apr 3, 2021, 7:32 PM IST

علاقے کے لوگ آج بھی لکڑی سے بنے ہوئے ٹوائلٹس کا استعمال کر رہے ہیں۔

مُج پتھری: لکڑی سے بنے ٹوائلٹس کا استعمال کرنے والا علاقہ

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ ایک ہزار سے زائد گھرانوں پر مشتمل ہے۔ لیکن یہاں چند ہی لوگوں کو سوچھ بھارت مشن اسکیم سے فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبی اور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے وہ آج بھی لکڑی اور پالیتھین سے بنے بیت الخلا کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کئی مرتبہ انتظامیہ کے پاس گئے لیکن ہر بار کوئی نہ کوئی بہانا بنا کر ان کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔

لوگوں نے یہ بھی کہا کہ بیت الخلا کی سہولت نہ ہونے سے انہیں کافی پریشانی ہوتی ہے کیونکہ جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ علاقے کے ایک باشندے نے کہا کہ 'یہاں پر انتظامیہ کا کوئی نمائندہ پہنچتا ہی نہیں ہے اور ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ کو ہماری کوئی پرواہ نہیں ہے۔ علاقے کے سرپنچ نذیر احمد نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ بی ڈی او کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔

ان کے مطابق بی ڈی او نے کہا ہے کہ بہت جلد علاقے میں لوگوں کو سوچھ بھارت مشن کے تحت بیت الخلا فراہم کیے جائیں گے۔ بی ڈی او خان صاحب ہلال احمد نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کئی لوگوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جہاں پر بھی کمی رہی ہے اسے بہت جلد پورا کیا جائے گا۔

Last Updated : Apr 3, 2021, 7:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.