ETV Bharat / state

ہاکرمولہ بڈگام میں پنچایت کا انعقاد - بڈگام کے ہاکرمولہ پنچایت کی اہم خبر

بڈگام کے ہاکرمولہ پنچایت حلقے میں آج پنچایت کانفرنس منعقد ہوئی، اجلاس کی صدارت انچارج پنچایت و بی جے پی رہنما محمد اشرف آزاد نے کی۔

ہاکرمولہ بڈگام میں پنچایت کا انعقاد
ہاکرمولہ بڈگام میں پنچایت کانفرنس منعقد
author img

By

Published : May 20, 2021, 8:43 PM IST

اس کانفرنس میں بلاک سوئبگ سے وابستہ سرپنچوں اور پنچوں نے شرکت کی اس کے علاوہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ و دیگر محکموں کے افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

ہاکرمولہ بڈگام میں پنچایت کا انعقاد

اس دوران انہوں نے کہا کہ 'موجودہ وبائی صورت حال میں حکومت کے ساتھ ساتھ پنچوں اور سرپنچوں کا رول بھی اہم ہو گیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 'اس وبائی دور میں لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے پنچایتوں میں مفت دیے جانے والے راشن کی مقدار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہر پنچایت میں آکسیجن سیلنڈرس، ویکسین،کووڈ بیڈ فراہم کئے جائیں'۔

اس کے علاوہ انہوں متعلقہ حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ 'پنچایتوں میں کورونا مخالف دواؤں کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے'۔ اس موقع پر پروگرام میں شرکت کرنے والے پنچوں و سرپنچوں نے یہ اعادہ کیا کہ 'وہ اس صورت حال میں لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے'۔

اس دوران شرکا سے یہ بھی کہا گیا کہ 'لوگوں کے پاس جاکر انہیں ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی جائے۔ کانفرنس کے دوران بھی کورونا گائڈلائنز پر عمل کیا گیا اور شرکا نے ماسک کے ساتھ ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خیال رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.