ETV Bharat / state

Scuffle In Budgam بڈگام میں آپسی جھڑپ میں ایک شخص ہلاک - آپسی جھڑپ میں ایک شخص ہلاک

حکام کے مطابق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کے روز دو افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس دوان ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 9:39 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جمعرات کے روز اس وقت ایک دلدوز واقعہ پیش آیا جب کسی بات کو لیکر دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا۔ لڑائی نے اتنی خطرناک شکل اختیار کر لی کہ ایک شخص نے دوست پر حملہ کیا جس میں اس شخص کی موت واقع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق آج بڈگام کے ایک دیہات کاژواری بڈگام میں دو لوگوں کے درمیان کسی تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا۔جھگڑے نے اناً فاناً بدصورت شکل اختیار کرلی اور ایک شخص نے تیز دار ہتھیار سے دوسرے شخص پر حملہ کیا ۔ حملے میں دوسرا شخس شدید زخمی ہوا۔اگرچہ زخمی شخص کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم دوران علاج انہوں نے دم توڑ دیا۔

جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت قیصر یوسف زرگر ولد محمد یوسف زرگر کے طور پر ہوئی ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ پولیس نے حملے کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے یا نہیں۔ اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ حقائق کی تصدیق کے لیے ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے اور لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کی۔

مزید پڑھیں: Youth Group Clash in Pulwama پلوامہ میں دو گروہ کے درمیان جھگڑا، دو نوجوان زخمی

وہیں تمام طبی اور قانونی کارروائی پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا جس کے بعد نم آنکھوں سے لاش کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پلوامہ میں دو نوجوان گروہوں کے درمیاں آپسی جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوران نوجوانوں نے ایک دوسرے پر تیز دھار ہتھیار سے حملے کیا۔ حملے میں دو نوجوان زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.