ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: بڈگام میں 8000 خوراک کے تھیلے تقسیم - 8000 خوراک

جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 8000 خوراک کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔

لاک ڈاؤن : بڈگام میں 8000 خوراک کے تھیلے تقسیم

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 1:03 PM IST

اس بات کا انکشاف آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن شروع ہونے کے ساتھ ہی ہم نے لوگوں کی مدد کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن شروع کی جس پر لوگ ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتے ہیں اور اپنی شکایت یا ضرورت کے تعلق سے معلومات دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم نے فوڈ پیکٹس پیک کر کے ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کئے۔ ان خوراک کے تھیلوں میں چاول، آٹا، تیل، چینی، دالیں، مصالحہ جات وغیرہ شامل ہیں۔

ترقیاتی کمشنر بڈگام طاریق حسین گنائی نے مزید کہا کہ '' ہم نے ریڈ زون کرار دیے گئے علاقوں کے لیے 3000 فوڈ پیکٹس سٹور کئے ہیں اور ساتھ ہی متعلقہ ریڈ زون سے وابستہ تحصیلداروں کو ہدایات دی گئ ہے کہ وہ ان ریڈ زونز میں لوگوں کو راشن کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

اس کے علاوہ انتظامیہ نے سپرنگ بڈس ایجوکیشن ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اب تک 4000 فوڈ پیکٹس ضلعہ کے ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کئے.

وہی 1150 فوڈ پیکٹس جو عوام میں تقسیم کئے گئے ان میں سے 330 غیر ریاستی مزدور قمبوں میں تقسیم کئے گئے.

ضلعے میں لاک ڈاون کے مدِ نظر عوام کی سہولیت کے لیے تمام راشن کی دوکانوں, ایف سی ایس اور سی اے ڈیپاٹ وغیرہ پر دو مہینے کا راشن ایڈوانس میں سٹور رکھا گیا ہے. ضلعے میں بی پی ایل اور اے اے وائ راشن کارڈ ہولڈروں کو تین مہینے تک مفت راشن تقسیم کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے. اس سکیم کے تحت 4.5 لاکھ کمبوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا.

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مزید کہا کہ ہم نے ضلعے میں 9 مقاموں پر لنگر چالو کئے ہیں جن میں روزانہ 1500 غیر ریاستی مزدوروں کو اچھے طریقے سے کھانا پینا فراہم کیا جاتا ہے.

ڈی سی بڑگام نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ بھی کیا اور وہا کی صورت حال کا جائزہ لیا. اور عوام کا سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے پر شکریہ ادا کیا. اور ساتھ ہی ضلعہ کے عوام کو لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھنے کی گزارش کی گئ.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.