بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پرائمری ہیلتھ سنٹر، اچھ گام، میں عملہ کی کمی کے حوالہ سے اچھ گام کے باشندوں نے محکمہ صحت کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایچ سی میں عملہ تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے علاقے میں اعلیٰ طرز پر ہیلتھ سنٹر قائم کیا اور مشینری بھی نصب کی تاہم عملہ کی کمی کے باعث ان سب کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ پاتا۔ Lack of Staff at Primary Health Centre Ichgam
اچھ گام کے باشندوں کا کہنا ہے کہ پی ایچ سی میں ڈیجیٹل ایکس رے مشین سمیت دیگر اینویسٹیگیشن آلات نصب کیے گئے ہیں ’’تاہم عملہ کی کمی کے باعث یہ مشینیں دھول چاٹ رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ معمولی طبی معائنہ کے لیے لوگوں کو ضلع اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ وہیں انہوں نے انتظامیہ سے پی ایچ سی کو چوبیس گھنٹے کھلا کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: PHC Hapatnad Lacks Basic Facilities: پی ایچ سی ہاپتناڑ بنیادی سہولیات سے محروم، مریضوں کو مشکلات کا سامنا
ادھر، ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس حوالہ سے بی ایم او بڈگام سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’معاملے کو اعلی حکام تک پہنچایا گیا ہے اور بہت جلد لوگوں کی شکایتیں دور ہونگی۔‘‘