جموں: کشمیری پنڈت ملازمین کی جانب سے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں احتجاج مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر ی پنڈت ملازمین جموں منتقلی کے حوالے سے پچھلے 82 دنوں سے مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین نے جموں ٹرانسفر کرنے کی مانگ کی اور اُس وقت ایل جی انتظامیہ نے اس پر عملدرآمد کرنے کا یقین دلایا تاہم تین ماہ ہونے کو ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس دیریانہ مانگ کو پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ کشمیر میں ابھی حالات پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے لہذا وہ جموں میں کام کرنا چاہتے ہیں ۔احتجاجیوں نے مزید کہا کہ جب تک سرکار کی جانب سے اُن کی مانگوں کو پورا نہیں کیا جاتا وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: