ETV Bharat / state

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار - شخص کو منشیات کے جرم میں گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں منشیات سمیت ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار
بڈگام میں منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 3:29 PM IST

منشیات کے خلاف بڈگام پولیس کی کارروائیاں لگاتار جاری ہے، اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ایک اور شخص کو منشیات کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے منشیات اور کچھ نقدی بھی بر آمد کی ہے۔ پولیس نے چاڈورہ کے ہانجی گنڈ میں یہ کارروائی کی ہے۔

پولیس نے کہا کہ منشیات فروش کے متعلق مخصوص اطلاع ملنے پر انہوں نے ہانجی گنڈ چاڈورہ میں ناکہ لگایا، جس دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔ پولیس نے اس شخص سے پینتالیس گرام چرس جیسی منشیات، ایک سو بیس منشیات کیپسول اور پانچ ہزار بیس روپے کی نقدی بر آمد کی ہے۔ گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت شنکر پورہ نوگام سرینگر کے قیصر احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ایف آئی درج کر لی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ منشیات کے خلاف بڈگام پولیس لگاتار کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کارروائی لگاتار جاری رہے گی اور جو بھی افراد ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.