ETV Bharat / state

بڈگام: محکمہ آبپاسی کا فلڈ الرٹ، لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل - اردو نیوز بڈگام

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ پیشن گوئی کی گئی تھی کہ کچھ روز بارش ہوسکتی ہے، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں فلڈ الرٹ جاری کیا۔

irrigation department issues flood alert and appeals to people to be careful in budgam
محکمہ آبپاسی نے فلڈ الرٹ جاری کیا، لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 10:48 PM IST

وادی میں بارش کے بعد انتظامیہ کی جانب سے چوکسی اختیار کی جارہی ہے جبکہ اس سلسلے میں فون نمبرات بھی جاری کیے گئے اور لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ 2014 میں آئے تباہ کن سیلاب کے مناظر ابھی بھی تازہ ہیں اور اس کے بعد وادی میں بارش ہوتی ہے تو فلڈ زون میں رہ رہے لوگوں میں خوف کا ماحول چھاجاتا ہے لیکن اس بار انتظامیہ پہلے سے ہی محتاط ہو گئی ہے اور طرح طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت نے آج بمنہ علاقے کا جائزہ لیا کیونکہ یہ وہ علاقہ ہے جو 2014 میں آئے تباہ کن سیلاب سے کافی متاثر ہوا تھا۔ بڈگام کے محکمہ آبپاشی نے علاقے میں ندی کے باندھوں کے تحفظ کے لیے ریت اور مٹی کے بیگ تیار کئے ہیں۔ محکمہ کے مطابق بمنہ علاقے سے جو ندی بہتی ہے اس میں سیلاب کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ اسی لیے وہ پہلے سے تیار ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ اگر کسی بھی ہنگامہ حالات سے نمٹنے کےلیے انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔

مزید پڑھیں:

پیر پنچال خطہ میں شدید بارش، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل

انہوں نے لوگوں سے محتاط رہیں اور خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.