ETV Bharat / state

بڈگام: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، دو افراد زخمی - urdu news

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آتشزدگی کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ وہیں، آگ بجھانے کے دوران گیس سلینڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

بڈگام: شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، دو افراد زخمی

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 3:32 PM IST

ضلع بڈگام میں دوران شب ناربل کے سوزیٹھ علاقے میں فیاض احمد بٹ نام کے شخص کے رہائشی مکان میں آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

بڈگام: شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر، دو افراد زخمی

مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم مکان میں موجود رسوئی گیس کا سلینڈر پھٹ گیا جس سے مکان پوری طرح خاکستر ہونے کے علاوہ دو افراد بھی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں ہونے والے افراد میں شوکت احمد بٹ اور عبد الاحد بٹ ساکنان سوزیٹھ شامل ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہ چل سکا تاہم اس واقعہ میں لاکھوں کی املاک خاکستر ہو گئیں۔

پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.