ETV Bharat / state

بڈگام: برف باری کا سلسلہ جاری، کئی پروازیں منسوخ - وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے برف باری

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں شدید برفباری سے جہاں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، وہیں تمام تحصیل ہیڈکوارٹر کو ضلع سے جوڑنے والی سڑکیں بھی مکمل طور پر برف کی چادر سے ڈھک چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل پوری طرح سے متاثر ہیں۔ برفباری سے بجلی کی سپلائی بھی رک گئی ہے۔

بڈگام: برف باری کا سلسلہ جاری، کئی پروازیں منسوخ

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 3:51 PM IST

Updated : Jan 6, 2021, 4:03 PM IST

وادی کشمیر میں نصف ہفتے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے کئی ہوائی پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔ برفباری سے شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئی ہے۔ گاڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل بریک لگ گیا ہے۔

بڈگام: برف باری کا سلسلہ جاری، کئی پروازیں منسوخ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں شدید برفباری سے جہاں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وہیں تمام تحصیل ہیڈکواٹر کو ضلع سے جوڑنے والی سڑکیں بھی مکمل طور پر برف کی چادر سے ڈھک گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل پوری طرح سے متاثر ہوگئی ہے۔ برفباری سے بجلی کی سپلائی بھی رک گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بڈگام ضلع کے بالائی علاقوں میں میوہ باغاتِ کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کے علاوہ کھاگ، خانصاحب، چاڈورہ اور پکھر پورہ میں کئی رہائشی مکانات برفباری کی وجہ سے گر گئے ہیں۔ پیڑوں کے گرنے یا ان کے شاخوں کے ٹوٹنے سے بجلی کی تاروں اور خمبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: برفیلی چادر میں لپٹے دلفریب مناظر، تصاویر میں

ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹس جنگی طور پر سڑک، بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ برفباری کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Jan 6, 2021, 4:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.