ETV Bharat / state

Beerwah–Budgam Road in Shambles: بیروہ - بڈگام رابطہ سڑک انتہائی خستہ - ای ٹی وی بھارت

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ Budgam Roads in Shambles لوگوں کا دعویٰ ہے کہ دہائیوں سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہیں کی جا رہی ہے۔ Beerwah–Budgam Road in Shambles

بیروہ - بڈگام رابطہ سڑک انتہائی خستہ
بیروہ - بڈگام رابطہ سڑک انتہائی خستہ
author img

By

Published : May 17, 2022, 2:17 PM IST

ضلع انتظامیہ بڈگام کی جانب سے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے خصوصاً سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے کیے جا رہے بلند و بانگ دعوے بیروہ - بڈگام رابطہ سڑک کا معائنہ کرنے سے سراب ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ Beerwah – Budgam road in Shambles بیروہ - بڈگام رابطہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع گندا پانی راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ Beerwah–Budgam Road in Shambles

بیروہ - بڈگام رابطہ سڑک انتہائی خستہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں، راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ بیروہ - بڈگام رابطہ سڑک پر بنے گہرے گڑھے نہ صرف راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز بلکہ مقامی آبادی کے لیے وبال جان بن چکے ہیں۔ Dilapidated Beerwah – Budgam Lind Road انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’گڑھوں میں اکثر و بیشتر پانی جمع رہتا ہے، جس کی عفونت سے مقامی بستی کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں اور برفباری کے دوران کیچڑ، جبکہ خشک موسم میں اٹھنے والے گرد و غبار سے راہگیروں سمیت مقامی آبادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ Budgam Roads in Shambles ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ خستہ حال سڑک کے باعث اسکولی طلبہ کو روزانہ ناقابل بیاں پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے وہیں مریضوں خاص کر حاملہ خواتین کو اسپتال لے جانے کے دوران مریضوں سمیت تیمارداروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک ایمبولنس ڈرائیور نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ایمبولنس میں جی پی ایس ٹریک سسٹم کی وجہ سے ہم دوسرا راستہ اختیار نہیں کر سکتے، اسی خستہ حال سڑک پر سے گزرنا ضروری ہے۔ خستہ حال سڑک کے باعث جہاں ایمبولنس میں سوار مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے۔‘‘

مقامی باشنوں کے مطابق ’’ضلع صدر مقام سے چند کلومیٹر دور بیروہ - بڈگام سڑک کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں سے سڑک کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.