بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں کشمیر پولیس نے "پبلک آؤٹ ریچ پروگرام" کے تحت ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا۔پولیس چوکی ہمہامہ میں ایڈیشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر بڈگام نعیم وانی، ایس ایچ او بڈگام انسپکٹر آفتاب لون اور چوکی افسر ہمہامہ انسپکٹر امتیاز احمد نے اس پروگرام کی صدارت کی۔اس تقریب میں ہمہامہ اور اس کے دیگر ملحقہ علاقوں کے اماموں، تجارتی برادری کے نمائندوں، ٹرانسپورٹ یونین کے اراکین، نمبرداروں، چوکیداروں اور دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔ Thana Diwas in Budgam Police Stations
تقریب کے دوران عوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں منشیات کی بدعت اور بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کا تدارک کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب میں پولیس آفیسروں نے عوام کی تمام شکایات سنی اور جو ان کے پولیس چوکی کے دائرہ اختیار میں آتی ہے ان کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔
وہیں تقریب میں پولیس نے حاضرین کو یقین دلایا گیا کہ محکمہ پولیس سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ قانون کے مطابق جلد ہی کیا جائے گا اور بقیہ شکایات کا ازالہ مرحلہ وار طریقے سے کیا جائے گا۔تقریب کے دوران منشیات کے استعمال، سماجی جرائم وغیرہ کے خاتمے میں عوام سے تعاون طلب کیا گیا۔ ا تقریب کو حاضرین کی جانب سے کافی سراہا گیا اور کہا گیا کہ یہ تقریبات پولیس اور عام عوام کے درمیان خلا کو پر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: Drug De Addiction Awareness Programme منشیات سے بچاؤ کے موضوع پر آگاہی پروگرام
اسی طرح تھانہ چرار شریف میں بھی "تھانہ دیوس" منایا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ چرار شریف انسپکٹر منیر احمد نے کی۔ تقریب میں چرار شریف کے مختلف علاقوں کے نمبرداروں، چوکیداروں، اوقاف کمیٹی کے اراکین اور دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔ بات چیت کے دوران، شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ منشیات کی بدعت کو روکنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں بڈگام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ شرکاء نے پولیس کو علاقے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کا ازالہ کرنے کی استدعا کی۔ پولیس نے یقین دلایا کہ وہ ان کا ازالہ جلد از جلد کریں گے۔
وہیں پولیس اسٹیشن ماگام میں بھی "تھانہ دیوس" تقریب منائی گئی جس کی صدارت ایس ایچ او پی ایس ماگام انسپکٹر یاسر رشید اور دیگر افسران نے کی۔ تقریب میں ماگام کے مختلف علاقوں کے معزز شہریوں، ٹریڈرز فیڈریشن اور ماگام کے ٹرانسپوٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے کچھ مسائل اٹھائے گئے۔چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ جلد از جلد حل کیا جائے گا۔