ETV Bharat / state

Budgam Police بڈگام پولیس کی جانب سے عوام کے ساتھ خصوصی میٹنگز کا اہتمام - بڈگام پولیس کی عوام کے ساتھ میٹنگ

بڈگام کے پولیس اسٹیشن کھاگ اور خان صاحب میں پولیس کی عوام کے ساتھ خصوصی میٹنگز کا اہتمام کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 7:27 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس نے عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ بڈگام پولیس کی جانب سے پولیس اسٹیشن کھاگ اور پولیس اسٹیشن خان صاحب میں دو پی سی پی جی میٹنگیں منعقد کی گئیں۔ پولیس اسٹیشن کھاگ میں میٹنگ کی صدارت ایس ایچ او پی ایس کھاگ انسپکٹر بہار احمد نے انجام دی جب کہ پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ڈپٹی ایس پی (پی) مبشر نیاز نے صدارت کے فرائض سرانجام دیے۔ ان میٹنگز میں بالترتیب کھاگ ایریا اور خانصاحب علاقے کے معززین، ائمہ مسجد اور مسجد کمیٹی کے سربراہان نے شرکت کی۔
ان پولیس عوام ملاقاتوں کے دوران، عوامی اہمیت کے حامل مختلف امور بشمول منشیات کے استعمال اور اس کے غیرقانونی خرید و فروخت کی بدعت کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بالخصوص نوجوانوں میں زیر بحث آئے۔ چیئرنگ افسران نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ منشیات کے استعمال اور ہمارے معاشرے پر اس سے ہونے والے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلایں۔
یہ بھی پڑھیں: Cokernag Clash کوکرناگ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ، کمین گاہ تباہ، سرچ آپریشن جاری
اس موقعے پر شرکاء نے کچھ مسائل اٹھائے جن پر انہیں یقین دلایا گیا کہ جو بھی پولیس کی حد اختیار سے متعلق شکایات ہے ان کا ترجیحی بنیاد پر ازالہ کیا جائے گا۔ ان میٹنگز کے اختتام پر چیئرنگ افسران نے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ منشیات کی بدعت اور سماج میں موجود دیگر جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان علاقوں میں پرامن ماحول کو برقرار رکھا جائے۔ واضح رہے کہ بڈگام پولیس اپنے سوک ایکشن پروگرام اور پبلک آؤٹ ریچ پروگراموں کے تحت اکثر عوام کے بیچ میں جا کر ان سے بات چیت کے ذریعے ان کی مشکلات کا حل کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.