ETV Bharat / state

'بڈگام پولیس نے کم عمر نوجوانوں کو والدین کے حوالے کر دیا' - جووینائل جسٹس

کم عمر نوجوانوں کے والدین اور افراد خانہ نے پولیس کی اس پہل کی سراہنا کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ والدین سے بھی کہی نہ کہی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کوتاہی ہوتی ہے۔

بڈگام پولیس نے کم عمر ملزمان کو والدین کے حوالے کر دیا

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 9:21 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ہمہامہ پولیس چوکی میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان، انشاء حسن (نفسیاتی کونسلر) ایس ڈی پی او بڈگام فیاض گیلانی اور ڈویژنل آفیسر ہمہامہ پولیس پوسٹ انسپکٹر ولایت حسین کی موجودگی میں کم عمر ملزمان اور ان کے والدین سے ایک خصوصی بات چیت کی اور ان کے ساتھ مناسب مشاورت کے بعد چھ کم عمر نوجوان ملزمان کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔

مذکورہ کم عمر نوجوان بدستور قانون سے متصادم تھے اور (جووینائل جسٹس) جے جے ایکٹ کے تحت بند تھے۔ ان کی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ کچھ شرارتی عنصر سے متاثر ہوئے اور اشتعال انگیزی کر رہے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ وہ حیدر پورہ علاقہ میں امن اور سکون کو خراب کرے۔

طلب کئے گئے اہلخانہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کا صحیح طریقہ سے خیال رکھیں۔ ان کو مزید کہا گیا کہ ان بچوں کو پڑھائی لکھائی اور پیشہ ورانہ کاموں میں لگایا جائے۔کم عمر نوجوانوں کے والدین اور افراد خانہ نے پولیس کی اس پہل کی سراہنا کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ والدین سے بھی کہی نہ کہی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کوتاہی ہوتی ہے۔

کنبہ کے افراد نے بتایا کہ آئندہ سے ان کے بچے کسی بھی طرح کے غلط کام میں ملوث نہیں ہونگے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ان کے بچے کسی بھی طرح کے تشدد میں ملوث نہیں ہونگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.