ETV Bharat / state

Budgam Police Felicitated Class Toppers: بڈگام پولیس نے بارہویں جماعت کے پاس آؤٹ پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی - وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے ضلع بڈگام

بڈگام پولیس نے ضلع کے دس ہونہار طلبہ کی عزت افزائی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان دس ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کیا گیا جنہوں نے حال ہی میں 12ویں جماعت کے اعلان کردہ نتائج میں اپنی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ Police felicitates position holders

بڈگام پولیس نے بارہویں جماعت کے پاس آؤٹ پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 9:55 AM IST

بڈگام: وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے ضلع بڈگام کے ان طلبہ کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے ہائر سیکنڈری پارٹ ٹو یعنی بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج میں امتیازی سطح حاصل کی ہے۔ Budgam police felicitates position holders of 12th class pass outs

بڈگام پولیس نے ضلع کے دس ہونہار طلبہ کی عزت افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان دس ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کیا گیا جنہوں نے حال ہی میں اعلان کردہ 12ویں جماعت کے نتائج میں اپنی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ Police felicitates position holders

تقریب کے دوران دس ہونہار طلبا کو نوازا گیا جن میں سہائرہ احد ( جی ایچ ایس ایس ماگام) نے 98.80 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ حالیہ انیس ( جی ایچ ایس ایس بڈگام) نے 98.80 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ منشیبہ سجاد (سیمی بیروہ) نے 98.60 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ مسبح النساء (جی ایچ ایس ایس واڈون) نے 98.60 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ فرہانہ رشید (جی ایچ ایس ایس بڈگام) نے 98.60 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ طیبہ ظہور (جی ایچ ایس ایس بڈگام) نے 98.40 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ آفرمند اشرف (جی ایچ ایس ایس ماگام) نے 98.40 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ ریاض رسول (جمعیت النو سوئبگ) نے 98.20 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ ماریہ ریاض ( جمعیت النور سوئبگ) نے 98.20 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں اور وقیدہ مشطاق (جی ایچ ایس ایس ماگام) نے 98 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ Students of District Budgam who have secured 10 best positions

عزت افزائی کے طور پر طلباء کو مومنٹوز اور اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ ایس ایس پی بڈگام نے ہونہار طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں ان کی تعلیم میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی یہ کامیابی دوسرے طلباء کو بھی اپنی تعلیم اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔ انہوں نے اس کامیابی میں اساتذہ، سرپرستوں اور والدین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ایس ایس پی بڈگام نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے عزم پر توجہ مرکوز رکھیں اور دوسروں کے لئے مشعل راہ بنتے رہیں۔ Ten Meritorious Students Were Felicitated

اس تقریب کا مقصد تعلیمی میدان میں ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا. تاکہ وہ قومی سطح کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے ان کی ہمت بڑھا سکیں۔ Momentos and Appreciation Letters

یہ بھی پڑھیں: SSP Ganderbal Felicitates the Toppers of 12th Class: گاندربل پولیس کی 12ویں جماعت کامیاب طلبا کو مبارکباد

اس تقریب میں مہمانِ خصوصی ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کے علاوہ ایڈشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد ، ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹرز بڈگام نعیم وانی اور ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر ڈی پی ایل اویس رشید کے علاوہ دوسرے آفیسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.