ETV Bharat / state

Kidnapping Minor in Budgam بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں خاتون گداگر گرفتار - بڈگام مغویہ بازیاب

بڈگام میں بچے کو اغوا کرنے والی ایک غیرمقامی خاتون گداگر کو پولیس نے حراست میں لیکر 4 سالہ مغویہ بچہ کو بازیاب کر لیا۔ Budgam police Arrested Non local woman Beggar

بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں خاتون گداگر گرفتار

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 5:04 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں غیر مقامی خاتون گداگر کو گرفتار کر لیا ہے۔ بڈگام پولیس نے اس حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کھاگ کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک غیر مقامی خاتون، جو دالواش گاؤں میں بھیک مانگ رہی تھی، نے کھاگ علاقے میں ایک 4 سالہ بچے کو اغوا کر لیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس خاتون گداگر نے بچے کو اسکارف کے نیچے چھپانے کی کوشش کی جسے دیکھ کر کچھ مقامی خواتین کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس اسٹیشن کھاگ کو اس بارے میں مطلع کیا۔ اطلاع موصول ہونے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کھاگ کی ایک پارٹی جس میں (خواتین) لیڈی پولیس اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھی موقع پر پہنچیں۔ علاقے میں پہنچتے ہی خاتن پولیس اہلکاروں نے مغویہ بچے کو بازیاب کرکے اغوا کرنے والی غیر مقامی خاتون گداگر کو گرفتار کر لیا۔

بڈگام پولیس نے بچے کو اغوا کرنے والی غیر مقامی خاتون گداگر کی شناخت چڑی دیوی، زوجہ کھنا رام ساکنہ دھنسر، ہنومان گڑھ، راجستھان کے طور پر ظاہر کی ہے۔ اس ضمن میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 17/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کھاگ میں درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد بچے کو ورثاء کے سپرد کر دیا۔ مقامی باشندوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کی سراہنا کی ہے وہیں پولیس نے بھی عوام سے کسی بھی مشکوک انسان، یا سرگرمی کے بارے میں فوری طور پولیس کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں رواں ماہ جرائم کے کچھ ایسے واقعات پیش آئے ہیں جو نہ صرف ضلع بلکہ وادی بھر میں اس وقت زیر بحث ہیں۔ ان واقعات میں مبینہ طور بحث و تکرار کے بعد چاڈورہ علاقے کے ایک 30 سالہ شخص پر چاقو وار کرکے اس کی ہلاکت سمیت ایک خاتون کا قتل کے بعد جسم کے ٹکڑے کرنے کا دل دہلا دینے والا معاملہ بھی شامل ہے۔ جبکہ چند روز قبل ایک داماد پر حملہ کرکے سسرال والوں نے اسے لہو لہان کر دیا جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: Budgam Man Attacked by In laws: بڈگام میں سسرال والوں نے داماد کو پیٹا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.