ETV Bharat / state

بڈگام: محاصرے کے دوران مکان مالک کا بیٹا فرار - پولیس اہلکار زخمی

تلاشی کے دوران محمد اکبر ناتھ کے گھر میں عسکریت پسندوں کے چھپنے کی جانکاری ملی۔ اس کے بعد مکان مالک کا 30 سالہ بیٹا محمد حمید ناتھ فرار بتایا جا رہا ہے۔

budgam boy escaped
بیٹا فرار
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 8:36 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم میں ایک ایس پی او اہلکار ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ یہ تصادم دورانِ شب بیروہ علاقہ کے زینیگام میں پیش آیا۔ گولیوں کا تبادلہ تھوڑی دیر تک جاری رہنے کے بعد تھم گیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ جاری رکھتے ہوئے گھر گھر تلاشی عمل میں لائی۔

بیٹا فرار

تلاشی کے دوران محمد اکبر ناتھ کے گھر میں عسکریت پسندوں کے چھپنے کا پتہ چلا، اس کے بعد مکان مالک کا 30 سالہ بیٹا محمد حمید ناتھ عسکریت پسندوں کے ساتھ فرار ہے۔

محمد اکبر ناتھ کے 8 بچے ہیں جن میں سے 3 کی شادی ہو چکی ہے۔ ان میں سے 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت ہسندوں کے فرار ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے زینیگام کا محاصرہ ختم کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.