اس موقع پر محمد اشرف آزاد نے گیارہ لاکھ تیس ہزار رقم کی لاگت سے ہاکرمولہ اور رکھ ہاکرمولہ دو پرائمری اسکول بنانے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ پرائمری ہیلتھ سینٹر، مڈل اسکول، اسپورٹس گراؤنڈس اور علاقے کو گندگی سے پاک رکھنے کے لیے ڈمپنگ سائٹ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس اجلاس میں ضلع کے متعلقہ افسران کے ساتھ ساتھ بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان اسکولوں اور اسپورٹس گراؤنڈ سے ہمارے بچوں کے مستقبل بہتر ہونے کے کافی امکانات ہیں۔
واضح رہے محمداشرف آزاد کو حال ہی میں وزیر اعظم کی جانب سے پنچایتی حلقوں میں بہترین کارکردگی اور ترقی کے لیے با وقار دین دیال اپادھیا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔