ETV Bharat / state

Qasem Soleimani Remembered قاسم سلیمانی کی برسی، بڈگام میں مجلس ترحیم منعقد - ایران کے سابق فوجی جنرل قاسم سلیمانی کی تیسری برسی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام منعقدہ مجلس ترحیم میں ایران کے سابق فوجی جنرل قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کے موقع پر ایران کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔ Qasem Soleimani Anniversary

قاسم سلیمانی کی برسی، بڈگام میں مجلس ترحیم منعقد

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 3:55 PM IST

قاسم سلیمانی کی برسی، بڈگام میں مجلس ترحیم منعقد

بڈگام: ایران کے سابق فوجی جنرل قاسم سلیمانی کی تیسری برسی کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر، بڈگام، میں ایک تعذیتی مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں قاسم سلیمانی سمیت دیگر مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے حق میں ایصال ثواب کی نشست منعقد کی گئی۔ مجلس ترحیم میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی سمیت مقامی علماء، تنظیم کے اراکین اور ذاکرین نے شرکت کی۔ Anjuman e sharie Shian Budgam Pays Tributes to Qasem Soleimani

اس موقعہ پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے کارناموں اور زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے سلیمانی کو ’’عظیم سپہ سالار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایک منصوبہ بند سازش کے تحت قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا قتل‘‘ انجام دیا گیا۔ Qasem Soleimani Remembered on his 3rd Anniversary

مزید پڑھیں: Remembering Gen Qassim Soleimani: 'قاسم سلیمانی کو تاریخ انسانی کبھی فراموش نہیں کرسکتی'

مقررین کے مطابق ’’قاسم سلیمانی نے مشرقی وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کے اثر و نفوذ کو محدود اور مسدود کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور وہ مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت کے قیام کے حامل تھے۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ان کی دلی آرزو تھی۔‘‘ سلیمانی کے کارناموں کا مزید تذکرہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا: ’’موصوف کئی محاذوں پر سرگرم عمل تھے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائیم کو توڑنے میں سلیمانی کا سب سے بڑا عمل دخل تھا اور صہیونی حکومت سلیمانی کو بڑا خطرہ تصور کر رہی تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’موصوف کو ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ تاہم ایران کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے لئے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.