ETV Bharat / state

Sahitya Akademi Award ظفر کمالی کو ادب اطفال ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا - ڈاکٹر ظفر کمالی

بہار سے ڈاکٹر ظفر کمالی کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ برائے ادب اطفال کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اردو زبان کے لیے سہ نفری جیوری کے ارکان پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر سید شاہ حسین احمد اور ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر پر مشتمل تھی۔ Zafar Kamali Nominated for Sahitya Academy Award

zafar kamali nominated Sahitya academy award

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 11:34 AM IST

پٹنہ: ساہتیہ اکادمی نے ادب اطفال کے لیے مختلف زبانوں کے کتابیں تحریر کرنے والے منتخب افراد کو اپنے انعام کا حقدار قرار دیا ہے۔ اردو زبان کے لیے "حوصلوں کی اڑان" کتاب کے لیے ڈاکٹر ظفر کمالی کو ادب اطفال کے لیے انعام کا مستحق قرار دیا ہے۔ اردو زبان کے لیے سہ نفری جیوری کے ارکان پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر سید شاہ حسین احمد اور ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر پر مشتمل تھی۔ Zafar Kamali was nominated for the Sahitya Academy Award صحیح انعام کے حقدار فرد کو منتخب کرنے کے لیے جیوری کے تمام اصحاب کو اردو کے ادباء و شعراء مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح ہو کہ 2020ء میں "حوصلوں کی اڑان" کی اشاعت عمل میں آئی، یہ ظفر کمالی کی بچوں کے سلسلے سے تیسری کتاب تھی، پہلی کتاب "بچوں کا باغ" 2006 میں اور دوسری کتاب "چہکاریں" 2014 میں شائع ہوئی تھی۔
ظفر کمالی 3/اگست 1959 کو سیوان ضلع کے رانی پور گاؤں میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام ظفراللہ ہے. پٹنہ یونیورسٹی سے اردو اور فارسی میں ایم اے اور بی ایڈ کرنے کے ساتھ "احمد جمال پاشا: احوال و آثار " موضوع پر انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے. برسوں سے سیوان کے ذکیہ آفاق کالج میں شعبۂ فارسی کے استاد کی حیثیت سے گزشتہ 33 برسوں سے درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں. ظفر کمالی ملک بھر میں ایک محقق، رباعی گو، بچوں کے شاعر اور ظریفانہ شاعر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
ظفر کمالی کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ برائے ادب اطفال ملنے پر پورے ملک بالخصوص صوبۂ بہار اور عظیم آباد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. بزم صدف انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے کہا کہ وہ مزاج سے خاصے گوشہ نشیں شخصیت کے حامل ہیں، غالباً اب تک ان کی کسی کتاب پر کسی سرکاری و غیر سرکاری ادارے نے کوئی انعام نہیں دیا ہے، ایسے میں ساہتیہ اکادمی کا یہ انعام ظفر کمالی کی قدر شناسی کے لیے ایک تاریخ ساز کام ہے۔

سمجھا جارہا ہے کہ یہاں سے ان کے ہمہ جہت کاموں پر غور و فکر اور گفتگو کا ایک سلسلہ قائم ہو سکے گا. موجودہ عہد میں بچوں کی شاعری کے لیے ظفر کمالی کی شخصیت اعتبار رکھتی ہے. ظفر کمالی کو ایوارڈ ملنے پر صدر شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے کہا کہ ظفر کمالی اسی ادارے کے تربیت یافتہ ہیں جس پر ہم سبھی کو ناز ہے، پورے ادارے کی جانب سے ظفر کمالی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.