ریاست بہار کے ضلع کیمور میں صبح گھر سے باہر چہل قدمی کے لیے گئیں دو خواتین ایک بے قابو بولیرو گاڑی کی زد میں آگئیں جس سے دونوں خواتین کی موقع واردات پر موت ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
وہیں دوسری جانب بولیرو گاڑی بھی بے قابو ہو کر کچھ ہی فاصلہ پر جا کر پلٹ گئی۔ یہ حادثہ قومی شاہرا پر رونما ہوا۔
دونوں مقتول گھوگھیا گاٶں کی ہی سدرشن اور کرشنا پاسی کی بیوی بتائی گئی ہیں۔
اس حادثہ کے اطلاع ملنے پر بڑی تعداد میں مقامی رہائشیوں نے پٹنہ۔موہنیاں شاہراہ کو جام کر دیا اور معاوضہ کی مانگ کرنے لگے۔
موقع پر پہنچے سی او نے چار چار لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا تب جا کر قومی شاہراہ سے جام ہٹا اور آمدرفت بحال ہوا۔