ETV Bharat / state

Wheelchair Distributed مخصوص افراد کے درمیان وہیل چیئرز تقسیم - گیا ضلع میں 25 معذور افراد

گیا ریڈ کراس سوسائٹی نے 25 افراد کے درمیان وہیل چیئر تقسیم کیا ہے۔ آگے بھی خاص لوگوں کے درمیان اسی طرح سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہاکہ مخصوص افراد کی خدمت کرنا قابل تعریف ہے۔

پاوں سے خاص پہچان رکھنے والوں کے درمیان وہیل چیئر تقسیم کی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 12:03 PM IST

پاوں سے خاص پہچان رکھنے والوں کے درمیان وہیل چیئر تقسیم کی گئی

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع میں 25 مخصوص افراد کے درمیان وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے ریڈ کراس سوسائٹی کے تعاون سے مخصوص افراد میں وہیل چیئر تقسیم کیا ہے ۔ آج کل 25 مخصوص افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔جبکہ کل بھی 25 مخصوص افراد کو وہیل چیئر دیا جائے گا ۔ تقریب ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے انجام پائی۔

اس پروگرام میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے بتایا کہ ریڈ کراس کے ذریعہ مخصوص افردا میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام مزید منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔

ڈی ایم نے اپنے ہاتھوں سے مخصوص افراد کو وہیل چیئر پر بٹھایا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر موجود افراد نے بھی ضلع مجسٹریٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ریڈ کراس کی تزئین کاری عمارت کا بھی افتتاح کیا گیا ہے ۔ اس جگہ کو پترپکش میلے کے دوران رہائش کے طور پربھی استعمال کیا جائے گا۔ یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے کہ ،آج 25 افراد کو وہیل چیئر فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:Lok Sabha Election 2024 مسلمانوں پر زیادتی اور تشدد کا جواب پارلیمانی انتخابات میں عوام دے گی

انہوں نے بتایاکہ آگے بھی منصوبہ ہے کہ ویسے خاص لوگ جنہوں نے حادثات یا کسی اور وجہ سے پاوں ہاتھ سے معذور ہوچکے ہیں انہیں مصنوعی ہاتھ پاوں لگوائے جائیں گے تاکہ انہیں بھی روزمرہ کی زندگی گزارنے میں کوئی پریشانی کا معاملہ درپیش نہیں ہو اور وہ بھی اچھی زندگی گزار سکیں ، خود وہ اپنے ہاتھ پاوں سے کام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.