ETV Bharat / state

ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سے سب متحدہوکر انتخاب لڑیں، نتیش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 9:29 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ ہم ’انڈیا‘ اتحاد کی میٹنگ میں نہیں جا رہے ہیں، جب کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ میری طبیعت ناساز تھی۔ میں نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا تھا۔ جب اگلی میٹنگ ہوگی تو ہم پھر کہیں گے کہ اب دیر نہ کریں۔ Nitish Kumar on India Alliance

وزیر اعلیٰ نتیش کمار
وزیر اعلیٰ نتیش کمار

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سرکردہ لیڈر نتیش کمار نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد انڈیا کی جماعتوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بہت تیزی سے متحدہو، اور آئندہ سے سب ایک ساتھ مل کر انتخاب لڑیں۔

بدھ کو یہاں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر کو ان کے مہاپری نروان دیوس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسر کمار نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ کانگریس نے ان ریاستوں میں پچھلی بار انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔کانگریس کو اس بار بھی اچھے ووٹ ملے ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کامیاب ہوئی ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس کی جیت ہوئی ہے۔ ان تمام باتوں پر کوئی خاص بحث کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بہت جلد متحد ہو ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ ہم ’انڈیا‘ اتحاد کی میٹنگ میں نہیں جا رہے ہیں، جب کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ میری طبیعت ناساز تھی۔ میں نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا تھا۔ جب اگلی میٹنگ ہوگی تو ہم پھر کہیں گے کہ اب دیر نہ کریں۔ مل کر بیٹھیں اور جلدازجلدفیصلہ کریں۔ ہم ایک سال سے اپوزیشن اتحادمیں مصروف ہیں۔ ریاستی انتخابات میں تمام پارٹیاں اپنی اپنی جیت کے لیے کوششیں کرتی ہیں، یہ الگ بات ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اب سے سب ایک ہو کر الیکشن لڑیں۔

'انڈیا' اتحاد کی قیادت کرنے کے سوال پر مسٹر کمار نے کہا کہ وزیر اعظم کے عہدہ کو لے کر ان کے بارے میں اکثر خبریں آتی رہتی ہیں لیکن وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں چاہتے۔ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن متحد ہو کر اس پارٹی کے خلاف الیکشن لڑے جو اس وقت مرکز میں برسراقتدار ہے۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی تاریخ بدلنے میں مصروف ہیں۔ نئی نسل کو جدوجہد آزادی کو یاد رکھنا چاہیے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.