ETV Bharat / state

گیا میں بھی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات - ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ

گیا کے چودہ مقامات پر ٹیکہ کاری مہم شروع ہوگئی ہے۔گیا میں سب سے پہلے این ایم گیتا کماری کو ٹیکہ لگایا گیا ہے، نصف گھنٹے سے زیادہ وقت تک آبزرویشن میں رکھ کر انہیں گھر روانہ کردیا گیا ہے ۔

گیا کے چودہ مقامات پر ٹیکہ کاری مہم شروع

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 4:34 PM IST

آج بہار کے سبھی اضلاع سمیت گیا میں بھی کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم کے طور پر آخری جنگ شروع ہورہی ہے۔ ویب کاسٹنگ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد پٹنہ سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا گیا۔

گیا کے رکن پارلیمان وجے کمار مانجھی، رکن اسمبلی پریم کمار ،مگدھ کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے الگ سینٹرز پر سرخ فیتہ کاٹ کر ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا۔ گیا کے تمام شہروں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

گیا میں تین سطحی انتظامات کیے گئے ہیں، پہلے ویکسین لینے والوں کے ساتھ پہنچنے والے رشتے داروں کو بیٹھنے اور اسکے بعد بخار اور شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ دوسرے میں ویکسین لینے والوں کے معلومات درج کرانے کے بعد ڈاکٹر انہیں ویکسین کے متعلق ضروری اطلاع دیں گے اور اسکے بعد ٹیکہ لگایا جائے گا۔آخر میں ٹیکہ لگوانے کے بعد انہیں نگرانی میں رکھنے کےلیے آبزرویشن ایئریا میں رکھا جائے گا، جہاں پر مرد و خواتین کے لیے دوبیڈ ہیں اور اسکے علاوہ کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ اگر ویکسین لگانے کے بعد کسی طرح کا سائیڈ ایفکٹ ہوتا ہے تو فوری طور پر وہاں طبی امداد کیلئے بھی انتظام کیے گئے ہیں۔

گیا میں بھی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا اگر گھر جانے کے بعد بھی کسی طرح کی تکلیف ہوتی ہے تو ہم نے اسکے لیے بھی انتظامات کیے ہوئے ہیں۔ کنٹرول روم بنایا گیا ہے، جو صبح شام دو دنوں تک انکی طبیعت کے متعلق جانکاری حاصل کریگا یا پھر ویکسین لگوانے والے اپنی صحت کے متعلق وہاں جانکاری دے سکتے ہیں۔ اگر خدانخواستہ زیادہ پریشانی ہوتی ہے تب انہیں نارائن ہسپتال، جے پی این ہسپتال میں داخل کیا جائے گا لیکن اسکی امید ذرا سی بھی نہیں ہے۔ احتیاط کے طور پر یہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹیکہ کاری کی پہلی مہم میں ہیلتھ ورکروں اور فرنٹ لائن ورکروں کو کورونا کا ٹیکہ دیا جارہا ہے۔ گیا میں پہلی مہم کے تحت انیس ہزار پانچ سو ہیلتھ ورکروں کا رجسٹریشن ہوا ہے، جس میں پرائیویٹ ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.