ETV Bharat / state

'اردو زبان نے انسانیت کے لئے بڑا کام کیا' - گیا

بہار میں اردو زبان کے فروغ کے لیے اردو سیمینار منعقد کیا گیا، اس دوران نئی نسل کو اردو سے جوڑنے پر زور دیا گیا۔

Urdu seminar
Urdu seminar
author img

By

Published : Feb 3, 2020, 8:43 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:33 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں ضلع پریشد کے کانفرنس ہال میں اردو زبان سیل کی جانب سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار کا موضوع فروغ اردو زبان پر مبنی تھا۔

افتتاحی تقریب میں ضلع گیا کے ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ مہمان خصوصی رہے، پروگرام کی صدارت پروفیسر محفوظ الحسن نے کی۔

سیمینار میں موجود افراد کو خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے اردو زباں کو احساسات وجذبات کو بہتر اور سنجیدگی ساتھ بیان کرنے کی طاقت فراہم کرنے والی زبان بتاتے ہوئے کہا 'اردو زبان نے انسانیت کے لئے بڑا کام کیا ہے'۔

انہوں نے کہا 'اردو ایک ایسی زبان ہے جس کا استعمال ہرشعبے میں ہوا ہے، اس کے الفاظ ہندی سنیما سے لے کر غزل وشاعری اور ہرجگہ ملیں گے'۔

اردو زبان کی فروغ کے لیے ایک اردو سیمینار منعقد

یہ بھی پڑھیے
کپل گجر دو دنوں کے لیے پولیس تحویل میں

جنوب مشرقی دہلی کے ڈی سی پی چنمئے بسوال کو ہٹایا گیا
سورا بھاسکر کا متنازع بیان

انہوں نے اردو سے اپنی ذاتی قربت اور واقفیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'انہوں نے اپنے اسکولی تعلیم میں اردو کو پڑھا اور سمجھا ہے، وہ اردو میں اپنے گھر والوں کو خط بھی لکھا کرتے تھے۔ زبان کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ اس زبان میں جوالفاظ کی طاقت ہے وہ کسی اور زبان میں نہیں ہے'۔

حالانکہ انہوں نے موجودہ وقت میں اردو کے تئیں عوامی دلچسپی گھٹنے پرتشویش کااظہار بھی کیا اور کہا 'آج اردو کے فروغ کو لے کر متعدد مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں، موجودہ وقت میں جو تکنیکی ایجاد کے ساتھ جو تبدیلیاں آنی چاہئے تھی وہ نہیں ہوسکی۔ وقت کے ساتھ زبانوں کو بھی تکنیک سے جوڑا جانا انتہائی ضروری ہے'۔

نئی نسل کو اردو سے جوڑنے پر بھی انہوں نے زور دیا اور کہا 'ہر زبان کی ایک اہمیت ہوتی ہے۔ انگریزی کے تئیں جو دلچسپی بڑھی ہے وہ غلط نہیں ہے تاہم اسکے ساتھ اپنی زبان اردو کے ساتھ بھی اسی شدت کے ساتھ دلچسپی ہونی چاہئے'۔

انہوں نے کہا 'پہلے ہرطبقے کے لوگوں نے اسے اپنایا ہے اور لوگ بڑے فخر کے ساتھ اردو پڑھتے اور عام گفتگو کے استعمال میں لاتے تھے لیکن آج ہماری دلچسپی کم ہوئی ہے'۔

وہیں اردو سیل کے انچارج سلیم انصاری نے کہا 'اردو کو اعلی مقام پر پہچانے کے لئے ادبی استعمال سے زیادہ عام بول چال پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے اردو کے فروغ کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جانے کی بات کہی۔ اور اردو کے فروغ کے لئے سبھی کو مل کر کام کرنے کی ضرورت بتایا'۔

یہ بھی پڑھیے
اتراکھنڈ: ستائیس سالہ زینب بنی جج
دہلی انتخابات: کانگریس کا انتخابی منشور جاری
جامعہ میں پھر فائرنگ

Intro:ضلع اردو زبان سیل گیا کی جانب سے منعقدہ فروغ اردوسیمینار میں نئی نسل کو اردو سے جوڑنے پر زور دیاگیا ، افتتاحی تقریب میں ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہاکہ اردوزبان نے انسانیت کے لئے بڑاکام کیا ہے Body:ریاست بہار کے ضلع گیا اردو زبان سیل کی جانب سے ضلع پریشد کے کانفرنس ہال میں یک روزہ فروغ اردو سیمینار کاانعقاد ہوا ۔اسکا افتتاح گیاڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کیا جبکہ پروگرام کی صدارت پروفیسر محفوظ الحسن نے فرمائی ۔ استقبالی وتعارفی کلمات محمد سلیم انصاری انچارج اردوزبان سیل نے پیش کیا ، افتتاحی خطاب میں ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے اردو کے فروغ اور اسکے مسائل پر گفتگو کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اردو زباں کو احساسات وجذبات کو بہتر اور سنجیدگی ساتھ بیان کرنے کی طاقت فراہم کرنے والی زبان بتاتے ہوئے کہاکہ اردو زبان نے انسانیت کے لئے بڑاکام کیا ہے ، اردو ایک ایسی زبان ہے جسکا استعمال ہرشعبے میں ہوا ہے ،اسکے الفاظ ہندی سنیما سے لیکر غزل وشاعری اور ہرجگہ ملیں گے ۔انہوں نے اردو سے اپنی ذاتی قربت اور واقفیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے اسکولی تعلیم میں اردو کو پڑھااور سمجھا ہے ، اردو میں اپنے گھروالوں کو خط بھی لکھاکرتے تھے ۔اسکی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ اس زبان میں جوالفاظ کی طاقت ہے وہ کسی اور زبان میں نہیں ہے. حالانکہ انہوں نے موجودہ وقر میں اردو کے تئیں عوامی دلچسپی گھٹنے پرتشویش کااظہار بھی کیا اور کہاکہ آج اردو کے فروغ کو لیکر متعدد مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں ، اسمیں ایک یہ کہ وقت اور تکنیکی ایجاد کے ساتھ جو تبدیلیاں آنی چاہئے تھی وہ نہیں ہوسکی ۔وقت کے ساتھ زبانوں کو بھی تکنیک سے جوڑاجانا انتہائی ضروری ہے ۔ نئی نسل کو اردو سے جوڑنے پر بھی انہوں نے زور دیا اور کہاکہ ہرزبان کی ایک اہمیت ہوتی ہے ۔انگریزی کے تئیں جودلچسپی بڑھی ہے وہ غلط نہیں ہے تاہم اسکے ساتھ اپنی زبان اردو کے ساتھ بھی اسی شدت کے ساتھ دلچسپی ہونی چاہئے ۔پہلے ہرطبقے کے لوگوں نے اسے اپنایا ہے اور لوگ بڑے فخر کے ساتھ اردو پڑھتے اور عام گفتگو کے استعمال میں لاتے تھے لیکن آج ہماری دلچسپی کم ہوئی ہےConclusion:سلیم انصاری انچارج اردو سیل نے کہاکہ اردو کو اسی مقام پر پہچانے کے لئے ادبی استعمال سے زیادہ عام بول چال پردھیان دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے اردو کے فروغ کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جانے کی بات کہی ۔ انہوں نے اردو کے فروغ کے لئے سبھی کو ملکر کام کرنے کی ضرورت بتایا
بیان ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
Last Updated : Feb 28, 2020, 11:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.