اس واقعہ میں امن کمار گپتا کا ملازم بھی شدید طور سے زخمی ہوا تھا اور ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے، مذکورہ تفصیلات ارریہ ایس پی ہردے کانت نے آج پریس کانفرنس منعقد کر معاملے کا خلاصہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا۔
ارریہ ایس پی نے کہا کہ اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جو اس واقعہ کو انجام دینے میں ملوث تھے۔
ایس پی ہردے کانت نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ساڑھے پانچ بجے شام میں بتھناہا تھانہ کے سون پور پنچایت واقع بالو گڑھ کے پاس دو موٹرسائیکل پر سوار چار لوگوں نے غلہ تاجر امن کمار گپتا کو گولی مار کر لوٹ لیا تھا۔
اطلاع ملتے ہی فاربس گنج ڈی ایس پی کی قیادت میں پورے سب ڈویژن کی ناکا بندی کر دی گئی تھی اور جگہ جگہ چیکنگ مہم کی تحت جرائم کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تھی ۔
ساتھ ہی فوری طور سے سی سی ٹی وی بھی کھنگالا گیا اور اس کے ذریعہ جرائم پیشوں کی نشاندہی میں مدد لی گئی،
پولیس مسلسل چیکنگ مہم چلاتی رہی اور چکرداہا سڑک کے پاس سے تین لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ دو لوگ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہے.
پکڑے گئے لوگوں کی جب تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے لوٹا ہوا موبائل نقد روپے اور واقعہ کو انجام دینے میں استعمال کی گئی غیر قانونی ہتھیار اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
سبھی نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ گرفتار لوگوں کے نام چھوٹو کمار منڈل ولد دلیپ منڈل ، شیام برہدار ولد اوم برہدار اور گنیش تیواری ولد اکشے تیواری ہیں.
پولس ان لوگوں سے مزید تحقیق کر رہی ہے۔