ETV Bharat / state

بودھ گیا میں پھنسے سیاح تھائی لینڈ کے لئے روانہ - Travel was allowed only after thermal screening of Thai citizens.

بودھ گیا میں پھنسے تھائی لینڈ کے 129 سیاحوں کو آج تھائی ایئر ایشیاء کی خصوصی پرواز سے ان کو تھائی لینڈ روانہ کیا گیا، اس دوران تھائی شہریوں کی تھرمل اسکریننگ اور صحت کی جانچ کے بعد ہی سفر کی اجازت دی گئی ۔

سیاح بودھ گیا سے تھائی لینڈ کے لئے روانہ

author img

By

Published : May 13, 2020, 10:28 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک داؤن جاری ہے ۔اس دوران گزشتہ کئی روز سے بودھ گیا میں پھنسے تھائی لینڈ کے 129 سیاحوں کو آج تھائی ایئر ایشیاء کی خصوصی پرواز سے ان کو تھائی لینڈ روانہ کیا گیا، اس دوران تھائی شہریوں کی تھرمل اسکریننگ اور صحت کی جانچ کے بعد ہی سفر کی اجازت دی گئی ۔

اس سلسلے میں ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے 124 اور لو پی ڈی آر کے پانچ سیاحوں کو معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تھرمل اسکریننگ کی گئی ۔ جس میں تمام مسافروں کے جسم کا درجہ حرارت معمول کے مطابق تھا۔ اس سے پہلے بھی لاک ڈاؤن کے درمیان سیاحوں کے پانچ پلاٹ اڑ چکے ہیں، اس کے بنا پر پوری تیاری کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی 24 اور 25 اپریل کو تھائی لینڈ کے پھنسے ہوئے 342 سیاحوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے بینکاک روانہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گوتم بدھ کی سرزمین بودھ گیا، بدھ پیروکاروں کے لئے مکہ مدینہ ہے، پوری دنیا سے بدھ کے پیروکار بودھی درخت اور بھگوان بدھ کے مجسمے کی عبادت کے لئے بودھ گیا آتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.