شاہنواز حسین نے بدھ کو یہاں اپندر مہارتھی کرافٹ انسٹی چیوٹ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 'ادارہ کی جانب سے ریاست میں بڑے پیمانے پر دستکاری کے شعبہ میں ٹریننگ شروع کی جائے گی اور روزگار کے امکانات کو بڑھانے کے ساتھ ہی یہ ضروری ہے کہ بہار کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بہتر ٹریننگ ملے تاکہ وہ روزگار کے لائق بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ بہار کا فخر ہے۔
مزید پڑھیں: ایک ایسا شیدائی، درختوں کی شاخوں سے انسان، جانور کی شکل کی لکڑیوں کی کرتا ہے تلاش
وزیر صنعت نے کہا کہ اس ادارہ سے دستکاری کے شعبہ میں ٹریننگ پانے کے بعد ریاست کے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع کھلیں گے۔ اس سے قبل جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیاگیاکہ ادارہ کے ٹریننگ کے جو عارضی عہدے ہیں اس پر تقرری کیلئے ضابطہ بنایاجائے۔ ساتھ ہی تربیت یافتوں کو ابھی بھی 800 روپے فی ماہ دیئے جاتے ہیں، جسے بڑھا کر 1000 روپے کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی۔
یو این آئی