ETV Bharat / state

تربیت یافتہ خواتین بینکوں کا کسٹمرز سروس سینٹر چلائیں گی - تربیت یافتہ خواتین بینکوں کا کسٹمرز سروس چلائیں گی

گیا ضلع میں خواتین مختلف سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرکے ہزاروں روپے کی آمدنی کررہی ہیں۔ بی سی سخی اسکیم کے تحت تربیت حاصل کرکے ضلع میں درجنوں خواتین بینکوں کا کسٹمرز سروس سینٹر چلاتی ہیں، آج چھ دنوں کی تربیت کے بعد امتحان میں کامیاب ہونے والی چار اضلاع کی 19 خواتین کو سی ایس پی سینٹر چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ Trained women will run customer service centers of banks

تربیت یافتہ خواتین بینکوں کا کسٹمرز سروس سینٹر چلائیں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 3:30 PM IST

تربیت یافتہ خواتین بینکوں کا کسٹمرز سروس سینٹر چلائیں گی

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع پی این بی دیہی خود روزگار تربیت انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ چار ضلعوں کی خواتین کو بی سی سخی اسکیم کے تحت تربیت دی گئی ہے، چھ روزہ تربیت کے بعد اس کا آج امتحان ہوا اور اس میں کامیاب ہونے والی خواتین کو اپنے گاؤں دیہات میں مختلف بینکوں کا سی ایس پی سینٹر چلانے کا اجازت نامہ دیا گیا ہے۔ آر سی ٹی گیا کے انچارج سنیل کمار نے بتایا کہ بی سی سخی اسکیم کے تحت گاؤں دیہاتوں میں بینکنگ خدمات کو بہتر بنانے کا کام نا صرف ہورہاہے بلکہ اس سے خواتین کو خود انحصار اور باختیار بنایا جا رہا ہے، گیا میں چار اضلاع جس میں گیا ضلع کے علاوہ نوادہ ضلع، جہان آباد اور ارول ضلع شامل ہے۔ جہاں کی خواتین نے حصہ لیا۔ اس میں سبھی طبقہ کی خواتین شامل تھیں اور وہ اب سی ایس پی چلائیں گی۔ چھ روزہ تربیت 29 نومبر سے 4 دسمبر تک چلی اور آج 6 دسمبر کو تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے امتحان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بچپن کے شوق نے کتوں کی تجارت سے کردیا وابستہ

سنیل کمار نے بتایا کہ اب تک سینکڑوں خواتین یہاں سے مختلف کورسز کی تربیت حاصل کرچکی ہیں، گیا کے موہن پور کی رہنے والی شبنم خاتون بھی تربیت حاصل کرکے ہزاروں روپیے کی آمدنی کررہی ہیں، یہاں تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں لیکن گھر کے کام میں مشغول ہوتی تھی، جس کی وجہ سے وہ کچھ نہیں کرپاتی تھیں۔ لیکن اب وہ تربیت حاصل کرکے اپنے یہاں ہی سی ایس پی چلائیں گی اور وہ محنت کریں گی تو اچھی آمدنی بھی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.