ETV Bharat / state

گولی لگنے سے بیوی اور بیٹی زخمی

ریاست بہار کے ضلع سمستی پور میں نگر تھانہ علاقہ کے موسکی محلے میں چند مسلح بدمعاشوں نے ریلوے کے ایک بڑے ٹھیکیدار، اس کی بیوی اور بیٹی کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

author img

By

Published : Sep 6, 2019, 12:26 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:21 PM IST

گولی لگنے سے ریل ٹھیکیدار سمیت بیوی اور بیٹی زخمی

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پریتیش کمار نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ روز موسکی محلے میں واقع ریلوے ٹھیکیدار بدری گوئینکا کے گھر پہنچ کر جدید ہتھیاروں سے لیس دو مجرموں نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔

اس حملے میں ٹھیکیدار بدری گوئینکا ، ان کی اہلیہ سونم گوئینکا اور 13 سالہ بیٹی ادیتی گوئینکا شدید زخمی ہوگئے۔

کمار نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگوں کے جمع ہونے کی وجہ سے بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سمستی پور شہر کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ زخمی ٹھیکیدار کے بیان پر خصوصی پولیس ٹیم مجرموں کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کاسبب ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولس جلد ہی مجرموں کو گرفتار کرلے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.