ETV Bharat / state

Nepali Liquor in Supaul سپول میں نیپالی شراب کے ساتھ تین افراد گرفتار

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 1:58 PM IST

بہار کے سپول ضلع میں نیپالی شراب کی 900 بوتلوں کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Nepali Liquor in Supaul

سپول میں نیپالی شراب کے ساتھ تین افراد گرفتار

سپول: ریاست بہار کے ضلع سپول سے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے اہلکاروں نے نیپالی شراب کی 900 بوتلوں کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ 45 ویں بٹالین کے قائم مقام کمانڈنٹ آلوک کمار نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ سرحد کے ستون نمبر 203/3 کے قریب سے شراب کے اسمگلروں کے ذریعہ نیپال سے نیپالی شراب کی کھیپ بھارت لائی جانے والی ہے۔ Three arrested with Nepali liquor in Supaul

اطلاع کی بنیاد پر سرحد کے ستون نمبر 203/3 کے قریب چھاپہ مار کر ایک شخص کو نیپالی شراب کی 240 بوتلوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت ضلع کے بھیم نگر تھانہ علاقہ کے بھیم نگر گاوں کے رہائشی شمبھو مکھیا کی شکل میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Two Smugglers Arrested کیمور میں 70 کارٹن انگریزی شراب برآمد ، دو اسمگلر گرفتار

کمار نے بتایا کہ سرحد کے ستون نمبر 221 کے قریب سے موٹر سائیکل سوار شراب کے اسمگلر دودھاری ہریرہا گاؤں کے رہنے والے دیوو مکھیا کو نیپالی شراب کی 420 بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد کے ستون نمبر 203/3 کے قریب 240 بوتل نیپالی شراب کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت ضلع کے ویرپور تھانہ علاقہ کے تحت فتح پور گاؤں کے رہنے والے مہیش مکھیا کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں گرفتار افراد کو محکمہ ایکسائز سپول کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.