یہ اتفاق ہے کہ جس گھر میں چوری ہوئی، اس گھر میں گھر کے سبھی افراد موجود تھے، باہر سے چورں کا گروہ کھڑکی توڑ کر کمرے میں داخل ہوا۔
یہ حادثہ رام پورتھانہ کے حدود میں واقع 'وہائٹ ہاؤس محلہ' کا ہے، جسے وی وی آئی پی محلہ کہا جاتا ہے۔
چوروں کا گروہ اندر داخل ہوا اور گھر کا ضروری سامان لے کر فرار ہوگیا۔
اس کے بعد رام پورتھانہ کی پولیس نے پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور متاثر مکان مالک کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
مکان مالک شہباز اسلام نے بتایا کہ 'وہ رات میں ساڑھے گیارہ بجے سوگئے تھے۔'
صبح اٹھ کر دوکمروں کو کھولا تو وہ کھلا نہیں، دونوں کمرے اندر سے بند تھے ۔ باہر سے دیکھا کہ روم کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی ہے اور اندر سے روم بند ہے۔
جس کے بعد اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس کی موجودگی میں کمروں کوکھولا گیا جس میں دوالماریوں میں رکھے زیورات اور نقد روپئے غائب تھے ۔
انہوں نے بتایاکہ وہائٹ ہاوس محلہ شہر کے وی آئی پی محلوں میں شمار ہوتا ہے ۔