ETV Bharat / state

دربھنگہ: کورونا سے صحتیاب ہوئی خاتون کو گھر چھوڑنے آئے ایمبولینس عملہ کے ساتھ بد سلوکی

بہار کے ضلع دربھنگہ میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی ایک خاتون کو جب ایمبولینس کے ذریعے گھر واپس چھوڑنے کے لیے لایا گیا تو مقامی افراد نے ایمبولینس کو علاقے میں جانے نہیں دیا اور ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔

the woman, who recovered from corona, was stopped from going home by locals in darbhanga bihar
کورونا سے صحتیاب ہوئی خاتون کو مقامی لوگوں نے گھر جانے سے روک دیا
author img

By

Published : May 14, 2020, 11:55 PM IST

ریاست بہار میں کورونا سے صحتیاب ہو کر گھر واپس آنے والے افراد کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی درخوست کا بھی کوئی اثر نہیں دکھ رہا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ ضلع دربھنگہ میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب ڈی ایم سی ایچ سے کورونا سے صحتیاب ہو کر جنگ جیت کر گھر واپس آنے والی خاتون کو مقامی لوگوں نے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ڈی ایم سی ایچ سے 102 ایمبولینس سے خاتون کو لے کر آئے اہلکاروں نے الزام لگایا کہ وہ لوگوں سے ڈھائی گھنٹے تک التجا کرتے رہے لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ جب ایمبولینس والوں نے تھانے کی پولیس کو اطلاع دی تو پولیس پہنچ گئی، لیکن پولیس نے بھی ایمبولینس کے اہلکار کو بھی ڈانٹ پھٹکار کر وہاں سے بھگا دیا۔ آخر کار، ایمبولینس کے اہلکار خاتون کو لے کر ڈی ایم سی ایچ الٹا ہی واپس لوٹ گئے۔ اس دوران ایمبولینس ڈرائیوروں نے دھمکی دی کہ وہ سروس بند کر دیں گے۔

the woman, who recovered from corona, was stopped from going home by locals in darbhanga bihar
کورونا سے صحتیاب ہوئی خاتون کو مقامی لوگوں نے گھر جانے سے روک دیا

ایمبولینس کے ٹیکنیشن راماشیش مہتو نے بتایا کہ ڈی ایم سی ایچ سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر وہ کورونا سے صحتیاب ہوئی خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے گھر چھوڑنے گئے تھے، لیکن مقامی لوگوں نے انہیں علاقے میں گھسنے نہیں دیا۔

اس نے کہا کہ پولیس نے بھی ان کی مدد نہیں کی بلکہ مدد کرنے کے بجائے ہمیں ڈانٹا گیا۔ اس لیے وہ واپس لوٹ گئے۔ وہیں، 102 ایمبولینس کے ڈرائیور وکرم ٹھاکر نے کہا کہ مقامی لوگ اور پولیس دونوں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا ہے۔ وہ اس کے خلاف احتجاج کریں گے اور ڈی ایم سی ایچ میں ایمبولینس سروس بند کر دیں گے۔

جب اس معاملے پر دربھنگہ کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم سے بات کی گئی تو انہوں نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کورونا کو شکست دے کر واپس آرہے ہیں ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.