ETV Bharat / state

Maulana Sohail Nadwi Death بہار امارت شریعہ کے نائب ناظم کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا - Sohail Nadwi will be laid to rest in his village

امارت شریعہ کے نائب ناظم مولانا سہیل احمد ندوی کا جنازہ کٹک اڑیسہ سے بائی روڈ ایمبولینس کے ذریعے بہار لایا گیا ہے۔ تدفین اور جنازہ کی نماز کے تعلق سے امارت شریعہ نے بیان جاری کردیا ہے۔ Maulana Sohail Nadwi Passes Away

Maulana Sohail Nadwi Death
Maulana Sohail Nadwi Death
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 4:26 PM IST

گیا: بہار امارت شریعہ کے نائب ناظم مولانا سہیل احمد ندوی کو 26 جولائی یعنی آج بروز بدھ کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ جنازہ کی پہلی نماز امارت شریعہ پھلواری شریف پٹنہ میں ادا کی جائے گی اور اس کے بعد جنازہ آبائی گاؤں کے لیے روانہ ہوگا۔ امارت شریعہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی القاسمی نے اطلاع نامہ جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مولانا سہیل احمد ندوی علیہ الرحمہ نائب ناظم امارت شریعہ پھلواری شریف پٹنہ کے جنازہ کی پہلی نماز مورخہ 26 جولائی 2023 بروز بدھ امارت شریعہ پھلواری شریف پٹنہ کے احاطہ میں دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

تدفین اور جنازہ کی نماز کے تعلق سے امارت شریعہ نے بیان جاری کیا

یہ بھی پڑھیں:

امارت شریعہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی القاسمی کی اطلاع کے مطابق امارت شریعہ پھلواری شریف پٹنہ میں نماز جنازہ کے بعد ان کا جسد خاکی ان کے وطن لے جایا جائے گا۔ جہاں ان کی آخری نماز جنازہ ان کے آبائی وطن بگہی دیوراج تھانہ لوریا ضلع مغربی چمپارن میں ادا کی جائے گی اور وہیں تدفین بھی عمل میں آئے گی۔ واضح ہو کہ منگل کی دوپہر ظہر کی نماز ادا کرتے ہوئے مولانا علیہ الرحمہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا وہ اتنا شدید تھا کہ مولانا نے سجدے میں ہی داعیٔ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ مولانا سہیل ندوی برسوں سے امارت شریعہ کی خدمت میں تھے۔ ان کے انتقال پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین کے نام تعزیت نامہ ارسال کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.