گیاقانون سازکونسل کے تحت ٹیچر اور گریجویٹ نشست کے ووٹوں کی شماری کل بدھ کو صبح آٹھ بجے سے گیا کالج میں شروع ہوگی۔ گیا کالج میں شماری کو لے کر تیاری پوری کرلی گئی ہے اس دوران سیکورٹی کے بھی پختہ انتظامات رہیں گے ، 3 مرحلے کی جانچ کے بعد ہی کسی کو اندر داخلے کی اجازت دی جائے گی ، کاؤنٹنگ مرکز پر داخلے کی اجازت جنہیں دی گئی ہے ان کے لیے پہلے ہی پاس جاری کر دیئے گئے ہیں صدر دروازے پر خاتون پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔
ضلع الیکشن آفس کی جانب سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے صبح 6 بجے سے سبھی افسران و اہلکار اپنے مقام پر پہنچیں گے اس کی بھی ہدایت دی گئی ہے ساتھ ہی کوتوالی رام پور ڈلہا میڈیکل مفصل بنیادگنج اور سول لائن تھانہ انچارجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شماری کے دوران گشت پر رہیں گے تاکہ امن وقانون کی صورتحال کے ساتھ ٹرافیک کا نظام بحال رہے ۔کسی بھی جگہ پر بھیڑ نہیں جمع ہونے دینے کی ہدایت دی گئی ہے ووٹوں کی شماری کے لیے گیا کالج میں تین نشستوں میں افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے
واضح ہو کہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے تحت گیا ٹیچر نشست سے کل 12 امیدوار انتخابی میدان میں تھے وہیں گریجویٹ نشست سے کل آٹھ امیدوار نے انتخاب لڑا تھا بدھ کی شام تک جیت ہار کے رجحانات صاف ہونے کی امید ہے ایم ایل سی انتخابات میں عظیم اتحاد اور این ڈی اے امیدواروں کے درمیان سیدھا مقابلہ دیکھا گیا ہے اس حوالے سے گیا الیکشن افسر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ ووٹوں کی شماری کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو پہلے ہی ٹریننگ دی جا چکی ہے پرامن ماحول میں ووٹوں کی شماری ہوگی۔
مزید پڑھیں:Bihar MLC Election:بہار قانون ساز کونسل کی پانچ سیٹوں پر انتخابات