ETV Bharat / state

Gaya Councilor Mohan Shrivastava گیا میں عوامی فلاحی اقدامات اولین ترجیح ہوگی - Gaya Councilor Mohan Shrivastava

گیا میونسپل کارپوریشن کے دو نومنتخب کونسلرس نے اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔ انہیں ڈسٹرکٹ الیکشن افسر سہ ڈی ایم نے حلف دلایا تھا۔ ان میں ایک مسلم وارڈ سے جیت درج کرنے والے کونسلر موہن شریواستو بھی شامل ہیں۔

Gaya Councilor Mohan Shrivastava
Gaya Councilor Mohan Shrivastava
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 11:28 AM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے میونسپل کارپوریشن گیا کے دو کونسلروں کی جن کی گزشتہ دنوں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی تھی انہوں نے اب اپنا کام بھی شروع کردیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی تھی جس میں ضلع الیکشن افسر سہ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے دو نومنتخب کونسلروں کو حلف دلایا تھا۔ ساتھ ہی ڈی ایم نے دونوں کونسلروں سے کہا تھا کہ وہ اپنے وارڈ کی ترقی کے لیے کوشاں رہیں اور حکومت کی اہم اسکیموں کو عوام تک پہنچائیں۔ بلا تفریق وہ ہر شخص کے لیے اپنے وارڈ میں کام کریں۔ میونسپل کارپوریشن میں خیمہ بازی کا معاملہ اکثر سرخیوں میں ہوتا ہے۔ اب ان چیزوں کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

دراصل وارڈ 26 نیو کریم گنج کے نومنتخب کونسلرو سابق ڈپٹی میئر اکھوری اونکار ناتھ عرف موہن شریواستو اور وارڈ نمبر 15 مرارپور کے نومنتخب کونسلر دیپک چندرونشی نے حلف اٹھایا، موہن سریواستو نے گیا کے مسلم وارڈنیوکریم گنج سے جیت درج کی ہے۔ موہن شریواستو اسی برس ہوئے کارپوریشن کے انتخاب میں اپنے روایتی وارڈ نمبر گیارہ سے ہار چکے تھے تاہم انہیں کارپوریشن تک پہنچانے کے لیے ان کے دوست ابرار احمد نے اپنے وارڈ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد یہاں نو جون کو وارڈ کا ضمنی انتخاب ہوا اور گیارہ نومبر کو ریزلٹ جاری کیا گیا۔ جس میں موہن نے جیت درج کی۔

ایک جانب جہاں انہوں نے حلف لیا وہیں اس موقع پر موہن سریواستو نے کہا کہ انہیں مسلمانوں نے جیت سے ہمکنار کراکر کارپوریشن تک پہنچایا ہے۔ وہ اپنے وارڈ کے لیے خوب محنت کریں گے اور ترقی کی نئی راہ ہموار کریں گے۔ واضح رہے کہ مسلم اکثریتی وارڈ نیو کریم گنج سے موہن شریواستو نے جون کے دوسرے ہفتہ میں 11 جون کو اعلان کیے گئے نتائج میں جیت درج کی تھی۔ یہاں دوسرے نمبر پر آصف احسن رہے تھے جب کہ وارڈ نمبر پندرہ سے دیپک چندرونشی نے جیت درج کی تھی۔ دیپک چندرونشی پہلے بھی یہاں سے وارڈ کونسلر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.