ETV Bharat / state

Haj Pilgrims at Gaya Airport گیا ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے عمدہ ترین انتظامات

author img

By

Published : May 6, 2023, 4:19 PM IST

حج پرواز 2023 کے آپریشن کے تحت گیا ہوائی اڈے پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں آج ہوائی اڈہ پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایئرپورٹ اتھارٹی گیا اور ضلع انتظامیہ کے حکام اور ضلع رضاکار حج کمیٹی کے اراکین شامل ہوئے اور تیاریوں کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گیا ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے عمدہ ترین انتظامات

گیا ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے عمدہ ترین انتظامات کیے جائیں گے

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا ہوائی اڈہ سے 21 مئی سے عازمین کی پرواز شروع ہوگی۔ آج انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے افسران سے ایئرپورٹ پر تیاریوں کے تعلق سے جانکاری حاصل کی۔ ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش بھارتی ایئرپورٹ ڈائریکٹر بنکجیت ساہا نے سلسلے وار طریقے سے تیاریوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ ڈی ایم تیاگ راجن نے کہا کہ ماضی میں یہاں ایئرپورٹ پر جن محکموں سے جو انتظامات ہوتے تھے وہ اس برس بھی ہوں گے۔ انتظامات پہلے سے بہتر ہوں اس کو متعلقہ افسران یقینی بنائیں، ایئرپورٹ ڈائریکٹر بنکجیت ساہا نے کہا کہ ایئرپورٹ کی طرف سے احاطے میں ایک وسیع پنڈال بنوایا جاتا ہے تاکہ عازمین حج اس میں کچھ دیر قیام کریں اور پھر اس کے بعد وقت مقررہ پر وہ روانہ ہوں۔ عازمین حج کو پریشانی نہیں ہو اس کا خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈال کا کام کچھ دن بعد شروع ہوجائے گا اس میں قیام گاہ، نماز گاہ مرد وخواتین کے لیے علیحدہ ہوں گے، نوڈل افسر حج جتیندر کمار نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم ہیلتھ چیک اپ کاؤنٹر، انفارمیشن کاونٹر بنائے جائیں گے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ سکیورٹی کے پختہ انتظامات ہوں گے۔ شفٹوں میں یہاں افسران کی نگرانی میں پولیس جوانوں کی تعیناتی ہوگی۔ ضلع سرحد سے عازمین حج کی بس جو پٹنہ حج بھون سے گیا آئے گی اس کا اسکاٹ پولیس جوان کرکے ایئرپورٹ تک پہنچائیں گے۔ حفاظتی انتظامات پختہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ بیت الخلاء، غسل خانہ، صاف ستھرائی و عارضی ہیلتھ سینٹر وغیرہ جیسے کئی معاملوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح ہوکہ گیا ایئرپورٹ سے گزشتہ تین برسوں بعد عازمین حج کی پرواز ہوگی۔ آخری پرواز یہاں سے سنہ 2019 میں ہوئی تھی۔ اس مرتبہ بہار کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حفاظتی انتظامات پختہ رکھنے کی ہدایت وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دی ہے۔ ایئرپورٹ پر اگلے ہفتے ایک اور اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوگی۔ جس میں محکمۂ اقلیتی وفلاح کے وزیر زماں خان چیف سکریٹری عامر سبحانی سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.