دربھنگہ :بہار کے دربھنگہ میں واقع للت نارائن متھیلا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سریندر پرتاپ سنگھ کی صدارت میں ان کے رہائشی دفتر پر ایک اہم ابھیشد میٹنگ میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔The Abhishad Meeting Of Lalit Narayan Mithila University Concluded In A peacefuly In Darbhanga
رجسٹرار پروفیسر مشتاق احمد نے تمام مہمانان کو خوش آمدید کرتے ہوئے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر حتی الا امکان عمل کرنے کی کوشش کی گئی۔ دو نئے شعبہ کے سربراہ اور دو پرنسپل روٹیشن کے ذریعہ ابھیشد کے رکن بنائے گئے ہیں، جن کا ایوان نے خیر مقدم کیا ہے۔ ایوان کے رکن ڈاکٹر فیاض احمد کو بھی راجیہ سبھا کا رکن منتخب ہونے پر ایوان کی جانب سے پاگ، چادر اور گلدستے سے نوازا گیا۔
رجسٹرار مشتاق احمد نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں، یونیورسٹی نے اعلان کیا کہ آنے والے مالی سال کا بجٹ 25 دسمبر تک پاس کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے نئے کالجوں کے الحاق کے لئے ایک پورٹل بنایا گیا ہے، جس میں ان اداروں کی طرف سے منظور کردہ تجاویز کو 13 جنوری سے پہلے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ اسی کے پیش نظر سینیٹ کا اجلاس 22 دسمبر کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے اور اسی سلسلے میں آج ابھیشد کا اجلاس بلایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:CPIML Insaaf Manch صحافی پر جان لیوا حملے کے خلاف سی پی آئی ایم ایل کی ریلی
میٹنگ میں پروفیسر ڈولی سنہا، ڈاکٹر فیاض احمد، ڈاکٹر امر کمار، پروفیسر دھنیشور پرساد سنگھ، پروفیسر ششیر کمار ورما، ڈاکٹر نیئر اعظم، ڈاکٹر نند کمار، اویش شوکت، پروفیسر اجے ناتھ جھا، پروفیسر وجے کمار یادو، پروفیسر اشوک کمار مہتا اور ڈاکٹر لکشمی کانت مشرا وغیرہ موجود تھے، جبکہ مالیاتی مشیر کیلاش رام بھی خصوصی مدعو کے طور پر موجود تھے۔آخر میں رجسٹرار پروفیسر مشتاق احمد کی طرف سے ایوان کی کامیاب کارروائی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔The Abhishad Meeting Of Lalit Narayan Mithila University Concluded In A peacefuly In Darbhanga