ETV Bharat / state

تیجسوی یادو: کرکٹ کے میدان سے سیاست تک کا سفر - bihar assembly election 2020

راشٹریہ جنتادل کے رہنما اور لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو آج بھلے ہی سیاسی میدان میں پرچم گاڑ رہے ہیں لیکن یہ 31 سالہ نوجوان کبھی کرکٹ کے میدان میں بھی تھا اور آئی پی ایل میں بھی اس نے اپنی شرکت درج کروائی تھی۔

tejaswi yadav
tejaswi yadav
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 3:34 PM IST

بھلے ہی بہار میں تیجسوی یادو کے وزیراعلیٰ بننے کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہو لیکن انہوں کوشش بھرپور کی۔ آج ہم آپ کو تیجسوی کے کرکٹ کے میدان سے سیاسی میدان تک کے سفر کے بارے میں بتائیں گے۔

بہار کے 31 سالہ نوجوان رہنما تیجسوی یادو کو سیاسی میدان میں اپنی شناخت بنانے سے پہلے کرکٹ کے میدان میں بھرپور کوشش کرتے دیکھا گیا۔ دراصل سیاسی کھلاڑی بننے سے پہلے تیجسوی یادو کرکٹ کے میدان پر اپنے جوہر دکھایا کرتے تھے۔

تیجسوی یادو اپنی والدہ رابڑی دیوی کے ساتھ

تیجسوی یادو نے دہلی پبلک اسکول متُھرا روڈ سے تعلیم حاصل کی ہے۔ دوران تعلیم یہ لمبے بال رکھتے تھے اور کرکٹ کے تئیں ان کی لگن کو دیکھ کر لوگ یہی سوچتے تھے کہ تیجسوی کرکٹ میں ضرور بڑا نام کریں گے اور اسکول سمیت ملک کا نام بھی روشن کریں گے لیکن ان کی یہ خواہش ادھوری ہی رہی اور تیجسوی یادو 9 ویں جماعت تک ہی تعلیم حاصل کرسکے لیکن انہوں نے کرکٹ کھیلنا جاری رکھا۔

تیجسوی یادو
تیجسوی یادو

تیجسوی یادو بلے بازی کے علاوہ گیند بازی بھی کرتے تھے اور مڈل آرڈر کے بلے باز تھے۔ گیند کو بہترین انداز میں سوئنگ کرانے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

اگر بات آئی پی ایل کی کریں تو تیجسوی یادو نے چار سیزن (2008-12) میں دہلی ڈیئر ڈیولز اسکواڈ میں تھے لیکن انھیں کبھی بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا اور اس طرح وہ کوئی بھی میچ کھیلے بغیر آئی پی ایل سے رخصت ہوگئے۔

آئی پی ایل کے ایک بھی میچ میں تیجسوی یادو کو موقع نہ ملنے پر ان کے والد اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے کافی طنز کیا تھا۔

حالانکہ تیجسوی یادو نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے۔ انہیں یہ موقع جھارکھنڈ کی ٹیم میں سنہ 2009 میں ملا تھا جب وہ رانچی میں رنجی ٹرافی میں ودربھ کے خلاف کھیلنے اترے تھے۔ لیکن وہ اپنی پہلی اننگز میں صرف 1 رن ہی بنا سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ گیند بازی کے دوران تیجسوی یادو نے ودربھ کی پہلی اننگز میں 5 اوورز میں 17 رنز دیئے لیکن انہیں وکٹ نہیں ملی تھی اور دوسری اننگ میں تیجسوی نے 19 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ تیجسوی نے لسٹ اے کے دو میچ (ڈومیسٹک ون ڈے) اور چار ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔

تیجسوی یادو
تیجسوی یادو

سنہ 2010 میں آئی پی ایل کے کھلاڑی کی حیثیت سے معاہدہ کرنے کے باوجود تیجسوی نے بہار اسمبلی انتخابات میں اپنے والد کے لیے انتخابی مہم میں شرکت کی تھی جس کے بعد یہ ظاہر ہوگیا تھا کہ لالو پرساد یادو اپنے بیٹے کو سیاست میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.