ETV Bharat / state

تیجسوی یادو کی عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 8:15 AM IST

راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو نے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کو لے کر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو مرحلے میں دو تہائی ووٹنگ ان کے حق میں ہوئی ہے۔

تیجسوی یادو کا عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل
تیجسوی یادو کا عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل

تیجسوی یادو نے تیسرے مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ میں لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ کریں۔ اپنی جیت کا دعوی کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ گزشتہ دو مرحلوں میں عظیم اتحاد کو دو تہائی ووٹ ملے ہیں۔

تیجسوی نے کہا کہ بہار اپنے مستقبل کو لے کر فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو مرحلوں میں عظیم اتحاد کے حق میں ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

تیجسوی یادو کا عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل

وہیں تیجسوی یادو نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ ''بہار میں تبدیلی عروج پر ہے اور تبدیلی کی گنگا، گنڈک اور کوسی میں بہہ رہی ہے۔ سنہرے مستقبل، ہمہ جہت ترقی، ترقی یافتہ بہار، امن و امان قائم کرنے اور تبدیلی نظام و نئے دور میں نئے بہار کی تعمیر کے لئے آج اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔''

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ نتیش کمار تھک چکے ہیں، تو ہماری باتوں پر مہر لگ چکی ہے۔

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 اپنے آخری مرحلے میں ہے، 15 اضلاع کی 78 اسمبلی نشستوں پر آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے، اس مرحلے میں تقریباً 2 کروڑ 35 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.