ETV Bharat / state

بہار میں ریمڈیسیور انجکشن ایک دو دن میں وافر مقدار میں دستیا ب ہوگی: سشیل

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 10:42 PM IST

سشیل کمار مودی نے بتایا کہ منگل کو نئی دہلی واقع ٹرانسپورٹ بلڈنگ میں مرکزی کیمیکل اور فرٹیلا ئزر کے ریاستی وزیر منسکھ مانڈویا سے کورونا کے سنگین مریضوں کیلئے استعمال میں ہونے والی ریمڈیسیور دوا کی بہار میں دستیابی پر ان کی بات چیت ہوئی ہے اور ان سے درخواست کیا گیا ہے کہ بہار کو روزانہ پانچ ہزار وائل دستیاب کرایا جائے۔

بہار میں ریمڈیسیور انجکشن ایک دو دن میں وافر مقدار میں دستیا ب ہوگی: سشیل
بہار میں ریمڈیسیور انجکشن ایک دو دن میں وافر مقدار میں دستیا ب ہوگی: سشیل

بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمان سشیل کمار مودی نے بتایا کہ ریاست میں آئندہ ایک سے دو دن میں وافر مقدار میں ریمڈیسیور انجکشن دستیاب ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کو نئی دہلی واقع ٹرانسپورٹ بلڈنگ میں مرکزی کیمیکل اور فرٹیلا ئزر کے ریاستی وزیر منسکھ مانڈویا سے کورونا کے سنگین مریضوں کیلئے استعمال میں ہونے والی ریمڈیسیور دوا کی بہار میں دستیابی پر ان کی بات چیت ہوئی ہے اور ان سے درخواست کیا گیا ہے کہ بہار کو روزانہ پانچ ہزار وائل دستیاب کرایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مانڈویا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایک سے دو دن میں بہار میں ریمڈیسیور کی وافروائل دستیاب کرادی جائے گی اور کسی قسم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

وہیں مانڈویا نے بتایاکہ ریمڈیسیور وائل کی سپلائی کی تعداد آکسیجن کی کھپت کی بنیاد پر ریاست کیلئے مقرر کی جارہی ہے۔

مودی نے پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان سے بھی آکسیجن کی دستیابی پر بات کی ہے۔ پردھان نے کہا کہ بوکارو میں وافر میڈیکل آکسیجن دستیاب ہے لیکن ریاستی حکومت کو ٹینکر کا نظم کرنا ہوگا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہاکہ فوج کو بہٹا واقع ای ایس آئی ہسپتال میں ڈاکٹر اور طبی اہلکار اور بیڈ بڑھانے کا حکم دیا جا چکا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.