ETV Bharat / state

سشانت کی حودکشی: سلمان خان، کرن جوہر کے خلاف مقدمہ درج - سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی معاملے

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد پورے ملک میں فلم انڈسٹری میں ہورہی اقربا پروری موضوع بحث ہے۔

سلمان خان، کرن جوہر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 1:20 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی معاملے میں بالی ووڈ کے کئی معروف شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان شخصیات میں بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ، ہدایتکار کرن جوہر ، سنجے لیلی بھنسالی ، اور ایکتا کپور شامل ہیں۔

ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بہار کے مظفر پور کی ایک عدالت میں اداکار کی موت کے سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 306 ، 109 ، 504 اور 506 کے تحت شکایت درج کروائی ہے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وکیل سدھیر کمار اوجھا نے کہا ' شکایت میں ، میں نے الزام لگایا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو تقریبا سات فلموں سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی کچھ فلمیں ریلیز نہیں کی گئیں۔ ایسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگئے۔'

دلچسپ بات یہ ہے کہ کانگریس کے رہنما سنجے نروپم نے دعوی کیا ہے کہ سوشانت نے سات فلمیوں سے نکال دیا گیا تھا جن کو انہوں نے سائن کیا تھا۔ نروپم نے ٹویٹ کیا ' انہوں نے صرف چھ ماہ میں ہی فلمیں گنوا دیں۔ کیوں؟ فلم انڈسٹری کی بے رحمی ایک بہت ہی مختلف سطح پر کام کرتی ہے۔ اور اس بے رحمی نے ایک باصلاحیت شخص کی جان لے لی۔'

واضح رہے کہ 34 سالہ اداکار 14 جون کو اپنے باندرا اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ممبئی پولیس شوشانت کے خودکشی معاملے میں پیشہ ورانہ دشمنی کی تحقیقات کرے گی۔

سوشانت کی حیران کن ہلاکت کے بعد متعدد فلمی شخصیات جن میں کنگنا رناوت ، ابھینیو کشیپ ، پرکاش راج اور متعدد دیگر نے فلمی صنعت میں اقربا پروری کے بارے میں کھل کر بات کرنی شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.