ETV Bharat / state

Mirza Ghalib School سکنڈ ٹاپر بہار سمیت فرسٹ کلاس سے پاس کرنے والے طلبہ کو استقبالیہ دیا گیا - واقع اقلیتی لسانی کالج مرزا غالب کالج

مرزاغالب کالج میں انٹرمیڈیٹ امتحان میں فرسٹ ڈیژن سے کامیاب طلبہ و طالبات کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقعے پر طلبا یونین کی جانب سے سکنڈ ٹاپر بہار کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

سکنڈ ٹاپر بہار سمیت فرسٹ کلاس سے پاس کرنے والے طالب علموں کو استقبالیہ دیا گیا

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 12:33 PM IST

سکنڈ ٹاپر بہار سمیت فرسٹ کلاس سے پاس کرنے والے طالب علموں کو استقبالیہ دیا گیا

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع میں واقع اقلیتی لسانی کالج مرزا غالب کالج نے گذشتہ کچھ برسوں میں اپنے نصاب تعلیم کو معیاری بنایا ہے۔ اب اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہونے لگے ہیں۔ ہر برس کالج کے طلبہ و طالبات ضلع و ریاستی سطح پر فائنل امتحان کے ریزلرٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔اس کی وجہ سے شہر اور ضلع کے طالب علموں کا کالج پر اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔ اس برس انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج میں مرزا غالب کالج کی طالبہ کومل کماری کامرس سبجیکٹ میں ریاست بہار میں سکنڈ ٹاپر رہی ہیں۔ ان کے علاوہ کالج کے دس سے زیادہ طلبہ وطالبات ہیں جنہوں نے ضلع سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان طالب علموں کو آج کالج طلبہ کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mirza Ghalib College مرزاغالب کالج کمیٹی کو چیئر مین نے برخاست کردیا

اس سے قبل اسی ماہ کالج منتظمہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا تھا۔ اس دوران کالج کی کومل کماری نے کہا کہ ان کے اساتذہ اور پروفیسر انچارج نے نہ صرف تعلیمی تعاون دیا بلکہ انہیں مالی طور پر بھی مدد کی ہے۔اچھے سے یہاں کے اساتذہ نے انہیں انٹرامتحان کے لئے تیار کرایا جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام کو حاصل کیا ہے۔ ان کے آگے کا ہدف بھی ٹیچر بننا ہے۔ مرزا غالب کالج کے پروفیسر انچارج شجاعت علی خان اور سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے انہیں آگے کی پڑھائی کے لئے تمام اخراجات کا ذمہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ کالج انتظامیہ ان کی تعلیم مکمل کرائے گی ۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے جونیئر طالب علموں سے کہاکہ وہ خوب محنت کریں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.