بہار کے پٹنہ میں ایس ٹی ای ٹی 2019 میں کامیاب امیدواروں کا گزشتہ تین دنوں سے راجدھانی کے گردنی باغ میں مسلسل احتجاج جاری STET Candidates Protest Continues ہے۔
احتجاج کررہے امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ اساتذہ تقرری کا چھٹا مرحلہ ختم ہو گیا ہے تاہم اب تک ساتویں مرحلے کے تقرری کے لیے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
احتجاجی اساتذہ کا واضح طور پر کہنا ہے وہ گزشتہ کئی ماہ سے وزیر تعلیم سے ملاقات کر رہے ہیں لیکن انہیں صرف یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔
ویشالی سے آئے انس رضا نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ہم لوگوں کے ساتھ جو حکومت کا رویہ ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی نیت مشکوک ہے۔ حالانکہ وزیر تعلیم نے خود اساتذہ کی بحالی کے لئے اشتہار جاری کیا تھا لیکن وزیر تعلیم خود ہی اس پر عمل نہ کر کے قانون ہاتھ میں لے رہے ہیں۔ تو پھر ہم لوگ بھی قانون ہاتھ میں لے کر اجتماعی خودکشی کریں گے۔
مزید پڑھیں:
ارریہ سے آئے امیدوار آکاش رنجن نے کہا کہ پورے بہار میں اس وقت دو لاکھ سے زائد اساتذہ کی سیٹیں خالی ہیں۔ teacher posts two lakh vacant in Bihar ۔ مگر 2019 میں تقریباً 70 ہزار ہی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، اس کے بعد بھی حکومت اساتذہ کی بحالی نہیں کر رہی ہے، اساتذہ نہیں ہونے سے بہار کا تعلیمی نظام درہم برہم ہے، حکومت صرف معیاری تعلیم کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہے۔