ETV Bharat / state

سال نو کے جشن کے موقع پر پولیس کی خصوصی نظر ہوگی - ریاست بہار نئے سال

SSP Gaya Reaction سال نو 2024 کی آمد کا جشن اور سال 2023 کو الوداع کہنے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کے تعلق سے ضلع پولیس نے تیاری کرلی ہے ، ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہاکہ سیاحتی مقامات ، مذہبی مقامات اورعوامی جگہوں پر پولیس کی اضافی تعیناتی کی جائے گی ،سیاحتی مقامات پر خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کویقینی بنایا گیا ہے ، منچلوں کی خیر نہیں اور جشن منانے میں رخنہ اندازی نہیں ہوگی۔

سال نو کے جشن کے موقع پر پولیس کی خصوصی نظر ہوگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 2:57 PM IST

سال نو کے جشن کے موقع پر پولیس کی خصوصی نظر ہوگی

گیا:ریاست بہار نئے سال 2024 کے استقبال اور 2023 کو الوداع کہنے کے جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے ، بہار پولیس نے بھی جشن میں بدمعاشوں اور منچلوں کی بری نظر نا پڑے اس کو لیکر لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ ضلع گیا میں بھی ان سبھی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سال نو کا جشن منانے باشندے پہنچتے ہیں ، خاص کر ان سیاحتی مقامات جہاں خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے وہاں پر خاتون پولیس کی بھی تعیناتی ہوگی۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ضلع کے سبھی تھانوں کی پولیس سمیت ریزرو فورسز کو متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے ، سیاحتی مقامات پر 31 دسمبر سے ہی اضافی فورسز کی تعیناتی ہوگی ، ہوٹل ریزارٹ اور دیگر عوامی مقامات جہاں پر جشن کی تقریب ہوگی۔ ان سب کے آرگنائزروں سے حفاظتی انتظامات کرنے کو کہا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ انکی پارٹیوں میں شراب نوشی یا دیگر نشیلی اشیاء کا استعمال نہیں ہو۔

پولیس کی نگاہ انکی پارٹیوں میں ہوگی ، پکڑے جانے پر کئی دفعات کے تحت لازمی طور پر کاروائی کی جائے گی ، ساتھ ہی ضلع پولیس ضلع میں ممنوعہ شراب کی تسکری کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ، چیکنگ مہم تیز کردی گئی ہے ، ٹرافیک نظام میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے کہاکہ اگر کوئی غلط حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسکی خیر نہیں ہے ۔ ضلع کی بڑی مندروں اور درگاہوں پر بھی پولیس کی تعیناتی ہوگی کیونکہ سال نو کے موقع پر وہاں عقیدت مندوں کی بھیڑ ہوتی ہے ، اسلیے ان مقامات پر بھی پولیس نے پہلے سے حفاظتی انتظامات پختہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز خان کو اغوا کرنے والے نکسلی کی اطلاع دینے والوں کو 3 لاکھ روپئے انعام کا اعلان

واضح ہوکہ ضلع گیا میں 50 سے زیادہ چھوٹے بڑے سیاحتی مقامات ہیں جہاں پر ہزاروں افراد کا مجمع سال نو کا جشن منانے کے لیے پہنچتا ہے، ان مقامات پر پولیس کی جانب ہر برس خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.